ETV Bharat / state

Calcutta High Court ٹیٹ پاس امیدواروں کو کلکتہ ہائی کورٹ نے احتجاج کرنے کی اجازت دی - مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا

کلکتہ ہائی کورٹ نے 2014میں ٹیچر اہلیتی امتحان پاس امیدواروں کو اگلے 40 دنوں تک احتجاج کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ ہائی کورٹ کے جج جسٹس راج شیکھر منتھا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ امیدوار گاندھی مورتی کے سامنے بیٹھ سکتے ہیں۔Calcutta High Court

سال 2014میں ٹیٹ پاس امیدواروں کو کلکتہ ہائی کورٹ نے احتجاج کرنے کی اجازت دی

author img

By

Published : Nov 11, 2022, 1:25 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں کلکتہ ہائی کورٹ نے ٹیٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو اگلے چالیس دنوں تک احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔Calcutta High Court Says Jobseekers Continue Protest Till 40 Days

خیال رہے کہ کل اساتذہ کے عہدہ کےلئے تقرری کے امیدواروں کے احتجاج کے دوران شہر میں بدامنی پھیل گئی تھی۔ مظاہرین کے مطابق بدھ کی رات 30 امیدواروں کے خلاف دفعہ 353، 147، 148، 149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے۔

احتجاج کے دوران ارونیما پالکے نامی ایک امیدوار نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک خاتون پولس کانسٹبل نے انہیں دانتوں سے کاٹ لیا ہے۔تاہم پولس نے الزام کی تردید کی اور بعد میں ارونیما پالکے کو گرفتار کر لیا ہے۔ارونیما 2014 TET کی پاس امیدوار ہیں۔ بدھ کو، دیگر امیدواروںکے ساتھ، ارونیما بھی کمک اسٹریٹ پر ابھیشیک بنرجی کے دفتر کے باہر دھرنے میں شامل تھی۔

بدھ کو ایکسائیڈ جنکشن،احتجاج کے دوران پولس اور امیدواروں کے درمیان جھڑپ کی وجہ سے میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا۔ رابندر سدن میٹرو اسٹیشن کے سامنے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:Jobseekers 600 Days ایس ایس سی کے امیدواروں کے احتجاجی دھرنے کے چھ سو دن مکمل

مظاہرین نے پولیس جیل وین کے پہیے کے نیچے لیٹ کر مظاہرہ کیا۔ ایلگن روڈ جنکشن پر ناکہ بندی اور جھڑپوں کی وجہ سے متعدد مظاہرین بیمار ہو گئے۔ واقعے کے باعث علاقے میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ وہ 2014 میں ٹیٹ پاس کر چکے ہیں لیکن ابھی تک ان کا تقرر نہیں کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنا احتجاج اسی صورت میں واپس لیں گے جب تک گرفتار ساتھیوں کو رہا نہ کیا جائے گا.Calcutta High Court Says Jobseekers Continue Protest Till 40 Days

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.