ETV Bharat / state

Calcutta High Court کانگریسی لیڈر کوستو باگچی کی نصف رات میں گرفتاری پر کلکتہ ہائی کورٹ برہم - گرفتاری پر کلکتہ ہائی کورٹ برہم۔۔پولس سے رپورٹ طلب

کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس راج شیکھر منتھا نے کانگریس کے رہنما کوستو باگچی کی گرفتاری کے معاملے میں کولکاتا پولیس کمشنر کے کردار پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاملے میں وضاحت نام کی بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔ Calcutta High Court

کانگریسی لیڈر کوستو باگچی کی نصف رات میں گرفتاری پر کلکتہ ہائی کورٹ برہم

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 1:52 PM IST

کولکاتا: کانگریس رہنما اور وکیل کوستو باگچی کے گھر پر آدھی رات کو پولس کے ذریعہ چھاپہ مارے جانے کے معاملے میں کلکتہ پولس کمشنر کو عدالت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ پولس کی رپورٹ سے مطمئن نہیں ہے۔ جسٹس راج شیکھر منتھا نے حلف نامہ طلب کیا تھا۔ انہوں نے کوستو باگچی کی گرفتاری کے معاملے میں کلکتہ پولیس کمشنر کے کردار پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

جج نے عدالت میں کہا کہ کمشنر کا کہنا ہے کہ کوستو باگچی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ صحیح قدم ہے۔ کمشنر کی رپورٹ قابل قبول نہیں ہے۔اس کے بعد جج نے سرکاری وکیل سے کہا کہ یہ سارا واقعہ قابل قبول نہیں، سب جانتے ہیں، تو اس پر غور کرنا چاہیے کہ کمشنر اپنے ماتحت پولیس کو غیر قانونی کام کرنے کی ترغیب دے رہا ہے۔ اس کے بعد عدالت نے ریاست کو حکم دیا کہ وہ 12 اپریل تک عدالت میں حلف نامہ داخل کرے۔ اگلی سماعت 20 اپریل کو ہوگی۔ اس وقت تک عبوری حکم نامہ برقرار رہے گا۔

پولیس نے 3 مارچ کی رات کوستو باگچی کے بیرک پور گھر پر چھاپہ مارا۔ انہیں 4 مارچ کی صبح دھمکی دینے اور گڑبڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ کوستوباگچی نے دعویٰ کیا کہ کولکاتا کے باراتلہ تھانے کی پولیس نے انہیں 'بغیر کسی وجہ کے' گرفتار کیا ہے۔ کانگریس لیڈر کی گرفتاری کو لے کر ریاست کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔ ہفتے کی دوپہر کوستوکلو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ اس کے بعد کانگریس لیڈر نے پولیس کی کارروائی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Calcutta High Court گروپ ڈی میں تقرری کا مسئلہ، ویٹنگ لسٹ میں بھی شفافیت نہیں ہے: کلکتہ ہائی کورٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.