ETV Bharat / state

Naushad Siddiqui جنسی زیادتی معاملہ: رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کو عدالت نے مشروط پیشگی ضمانت دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 10:28 AM IST

کلکتہ ہائی کورٹ نے جنسی زیادتی کیس میں بھانگر سے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی پیشگی ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔ جسٹس دیبانشو باساک اور جسٹس محمد شبیر راشدی کی ڈویژن بنچ نے پیر کو انڈین سیکولر فرنٹ (آئی ایس ایف) کے رکن اسمبلی کو مشروط پیشگی ضمانت منظور کر لی۔ عدالتی حکم کے مطابق انہیں ہفتے میں دو دن بوبازار تھانے میں پیش ہونا ہوگا۔

جنسی زیادتی معاملہ :رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کو عدالت نے مشروط پیشگی ضمانت دی

کولکاتا:مغربی بنگال میں گزشتہ 7 جولائی کو نوشاد صدیقی نے پیشگی ضمانت کی درخواست کے ساتھ کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔ جسٹس جیہ مالیہ باگچی کی قیادت والی ویژن بنچ نے مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دی۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے اس درخواست کو دیکھتے ہوئے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کو پیشگی ضمانت دے دی۔

ایک خاتون نے پنچایت انتخابات کے دوران رکن اسمبلی نوشادی صدیقی پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔نوشاد نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بنیاد پر ان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں ۔ شکایت کنندہ ڈومکل سٹی کمیٹی کی جنرل سکریٹری ہے۔ نوجوان خاتون کی شکایت کی بنیاد پر نوشاد کے خلاف کولکاتا کے بو بازار پولیس اسٹیشن میں جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:JU Student Death جادو پوریونیورسٹی: مہلوک طالب علم کے والدین نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی

ایف آئی آر میں شکایت کنندہ نے کہا کہ نوشاد نے ڈیڑھ سال قبل بی بی گنگولی اسٹریٹ پر واقع اپنے دفتر میں اس کے ساتھ زیادتی کی تھی۔ مبینہ طور پر اس کے بعد جب شکایت کنندہ نے شادی کے لیے دباؤ ڈالا تو نوشاد اسے ٹالتا رہا۔ شکایت کنندہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ممبر اسمبلی نے نوجوان خاتون کو کبھی خود سے اور کبھی اپنے معاونین کے ذریعہ دھمکی دی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.