مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ نے ایک اسکول ٹیچر کی عرضی پر شمالی 24 پرگنہ کے اسکول انسپکٹر کی پھٹکار لگائی اور عدالت کی ہدایت پر عملدرآمد کرنے میں تاخیر کرنے پر پانچ ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔
عدالت نے کہا کہ شمالی 24 پرگنہ ضلع اسکول انسپکٹر کو تین سال پہلے 2019 میں بردوان ضلع کے پرائمری اسکول کے گوپال مہتو نام کے ایک ٹیچر نے جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ میں واقع ٹینگرلی ہائی اسکول میں تبادلہ کرنے کی عرضی داخل کی تھی۔
عدالت نے عرضی گزار کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے اسکول انسپکٹر شمالی 24 پرگنہ ضلع اسکول انسپکٹر کو گوپال مہتو کو تبادلہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ لیکن اسکول انسپکٹر نے عدالت کی ہدایت پر عملدرآمد نہیں کیا۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ گوپال مہتو کی بارہ برس قبل بردوان کے ایک پرائمری اسکول میں بحالی ہوئی تھی۔ اسکول ٹیچر نے جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ میں واقع ٹینگرلی ہائی اسکول میں تبادلہ کے لئے درخواست دی تھی لیکن عرصہ گزر جانے کے بعد بھی اس پر جب کارروائی نہیں کی گئی تو وہ کلکتہ ہائی کورٹ میں تبادلہ کو لے کر عرضی داخل کی تھی۔