ETV Bharat / state

Akhil Giri Calcutta HC ریاستی وزیراکھل گیری کے بیٹے کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کا حکم

author img

By

Published : Dec 7, 2022, 12:32 PM IST

کولکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس راج شیکھر منتھا نے ریاستی وزیر اکھل گری کے بیٹے سپرکاش کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ Akhil Giri Calcutta HC

وزیراکھل گیری کے بیٹے کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کا حکم

کولکاتا: مغربی بنگال کے وزیر اکھل گیری کے بیٹے کے خلاف الزام ہے کہ سپرکاش نے کانتھی دوبلاباری ٹندرماڑی کوآپریٹیو ایگریکلچرل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے چیئرمین کے عہدے پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا ہے۔ درخواست گزار شیخ مختار علی نے الزام لگایا کہ کوآپریٹو ایگریکلچرل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے رکن کرتباس میتی کا نام حذف کر دیا گیا اور اس کی جگہ سپرکاش کا نام دیا گیا۔ جسٹس راج شیکھر منتھا نے پورے واقعہ میں سپرکاش گری کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ چارج شیٹ بھی تین ماہ کے اندر پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق کو آپریٹو ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی اس علاقے کا رہائشی نہیں ہے جہاں کوآپریٹو واقع ہے جس میں آس پاس کے چار گاؤں بھی شامل ہیں، کوآپریٹو کا رکن نہیں بن سکتا۔ کھیتی باڑی کے علاوہ کسی دوسرے پیشے سے وابستہ شخص کوآپریٹو کا رکن نہیں ہو سکتا۔ سپرکاش اٹلاگوری کا رہنے والا ہے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے کسان نہیں ہے۔ تو، وہ کنتھی دوبلاباری ٹنڈرماری کوآپریٹو ایگریکلچرل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے چیئرمین کیسے بن سکتا ہے؟ وزیر کا بیٹا ہونے کافائدہ پہنچایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Calcutta High Court کلکتہ ہائی کورٹ نے ریپ کیسز پر قابو پانے کے لئے اسٹریٹ لائٹس میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی

جسٹس راج شیکھر منتھا نے اس کے بعد ان کے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔ تین ماہ کے اندر چارج شیٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔ ضرورت پڑنے پر فرانزک کی مدد لینے کا مشورہ دیا۔واضح رہے کہ خیال رہے کہ اکھل گری کے بیٹے سپرکاش گری کاحال ہی میں کالج میں داخلوں میں بدعنوانی میں بھی نام سامنے آیا تھا۔ان پر الزام ہے کہ کانتھی کے پربھات کمار کالج میں انہوں نے مداخلت کرتے ہوئے اپنے قریبی طلبا کا داخلہ کرایا تھا۔طالب علموں کے والدین نے سپرکاش کے خلاف شکایت کرتے ہوئے براہ راست وزیر اعلیٰ کو خط بھیجا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.