ETV Bharat / state

Calcutta High Court کلکتہ ہائی کورٹ نے ریپ کیسز پر قابو پانے کے لئے اسٹریٹ لائٹس میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی - جسٹس پرکاش شریواستو

کلکتہ ہائی کورٹ کی بینچ نے کہا کہ ریپ کے واقعات کو روکنے کے لئے مغربی بنگال کے دیہی اضلاع میں اسٹریٹ لائٹس کی تعداد میں جلد از جلد اضافہ کیا جانا چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ یہ ریاستی حکومت کے لئے مشورہ نہیں بلکہ حکم ہے۔ Calcutta High Court

کلکتہ ہائی کورٹ نے عصت دری کے واقعات ہر قابوپانے کے لئے اسٹریٹ لائٹس میں اضافہ کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 2:35 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی کلکتہ ہائی کورٹ نے ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ ریاست میں ریپ کیسز کو روکنے کے لئے تمام اضلاع کے دیہی علاقوں میں اسٹریٹ لائٹس کی تعداد کو جلد از جلد بڑھایا جائے۔Calcutta High Court Direct To Instal Street Lights In Rural Bengal To Curb Rape

جسٹس پرکاش شریواستو اور جسٹس راجرشی بھردواج کی بنچ نے ریاست میں جنسی زیادتی کے متاثرین کو مقررہ وقت پر معاوضہ نہ ملنے پر پی آئی ایل کی سماعت کے دوران یہ ہدایت جاری کی۔ متاثرین کو یا تو ناکافی معاوضہ ملا ہے یا انہیں کوئی معاوضہ نہیں ملا ہے۔ یہ زیادتی ہے

سماعت کے دوران ایڈووکیٹ سشما ساہا دتہ نے دعویٰ کیا کہ جنسی زیادتی کے کئی معاملات میں متاثرین کو یا تو ناکافی معاوضہ ملا ہے یا انہیں کوئی معاوضہ نہیں ملا ہے۔ متاثرین حق کی لڑائی میں عدالت سے بڑی امید لگا بیٹھی ہیں۔

بنچ نے پھر ریاستی حکومت سے پوچھا کہ جنیس زیادتی کے متاثرین کو معاوضہ کیوں نہیں دیا جا رہا ہے۔ ریاستی حکومت کے وکیل نے پیر کو ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ عصمت دری کے متاثرین کو مناسب معاوضہ نہیں مل رہا ہے اور مزید کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے متعلقہ قوانین میں ترمیم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Calcutta High Court طلبہ کے مستقبل کا خیال کئے بغیر اساتذہ کا تبادلہ کیسے کیا جا رہا ہے

ریاستی حکومت نے عرض کیا کہ متعلقہ فائل پہلے ہی محکمہ خزانہ کو بھیج دی گئی ہے اور مزید کہا کہ ترمیم پر عمل درآمد کے بعد عصمت دری کے متاثرین کو مقررہ وقت میں مناسب معاوضہ ملے گا۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ وہ اس معاملے پر اپنا اگلا حکم یہ دیکھنے کے بعد جاری کرے گی کہ کتنی اسٹریٹ لائٹس کی ضرورت ہوگی اور اگر ضرورت پڑی تو وہ ریاستی حکومت کو اس کام کے لئے مناسب رقم مختص کرنے کی ہدایت دے گی۔ اس نے یہ بھی کہا کہ اگر پرولیا میں یہ پہل کامیاب ہوتی ہے، تو اسے دوسرے اضلاع تک بڑھایا جا سکتا ہے۔Calcutta High Court Direct To Instal Street Lights In Rural Bengal To Curb Rape

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.