ETV Bharat / state

Calcutta Football League کلکتہ فٹبال لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کی جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل - غربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی

پرتیم کے دو گول کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے خضرپور ایف سی کو یکطرفہ مقابلے میں 0-3 گول سے شکست دے کر کلکتہ فٹبال لیگ کے سپر 6 مرحلے میں اپنی جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ۔اس جیت کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ خطاب سے محض چند قدم کی دورہے۔Calcutta Football League

کلکتہ فٹبال لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کی جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل

author img

By

Published : Oct 28, 2022, 6:45 PM IST

ندیا:مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں کلکتہ فٹبال لیگ 2022 کے سپر6 مرحلے کے ایک اہم میچ میں محمڈن اسپورٹنگ اور خضرپور ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔Calcutta Football League:Mohammadan Sporting Registered Third Win In A Row

محمڈن اسپورٹنگ کو مسلسل دوسری مرتبہ کلکتہ فٹبال لیگ کے خطاب کو جیتنے کی امید کو یقینی بنانے کے لئے آج کے میچ میں تین پوائنٹ حاصل کرنا ضروری تھا۔

کلکتہ فٹبال لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کی جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل

محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم جیت اور تین پوائنٹ کے حصول کے لئے میدان میں اتری۔ پہلے ہاف میں محمڈن اسپورٹنگ کو خضرپور ایف سی کے خلاف سخت آزمائش سے دور چار ہونا پڑا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان برتری کی جنگ جاری رہی لیکن گول کرنے میں کسی کو کامیابی نہیں ملی۔

دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا۔دونوں جانب سے پے درپے حملے کئے گئے ۔ کھیل کے 58 ویں منٹ پر محمڈن اسپورٹنگ کو پنالٹی ملی۔

مزید پڑھیں:AFG vs IRE آئرلینڈ بمقابلہ افغانستان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

غیرملکی فٹبالر مارکوس جوزف نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے محمڈن اسپو رٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا ۔ایک گول کی برتری حاصل کرنے کے بعد محمڈن اسپورٹنگ کے کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی میں مزید تیزی لائی۔مگر خضرپور ایف سی کی ٹیم بھی آسانی سے ہتھیار ڈالنے والوں میں سے نہیں تھی۔

خضرپور ایف سی نے ایک صفر کے خسارے کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ۔ کھیل کے89 ویں منٹ پر پریتم نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو 0-2 گول سے آگے کردیا۔کھیل کے انجوری ٹائم 2+90 ویں منٹ پر پریتم نے ایک اور گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کی (0-3 گول ) جیت پر مہر لگادی۔

محمڈن اسپورٹنگ اس کی جیت کی بدولت کلکتہ فٹبال لیگ ٹیبل میں تین میچوں میں تین جیت کے ساتھ پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے اور خطاب سے محض ایک قدم دور ہے۔Calcutta Football League:Mohammadan Sporting Registered Third Win In A Row

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.