ETV Bharat / state

Mohamadan Sporting محمڈن اسپو رٹنگ نے پاتھاچکرا کو 0۔4 گول سے روندا - لیگ کے اپنے اپنے تیسرے میچ

محمڈن اسپورٹنگ نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے پاتھا چکرا ایف سی کو یکطرفہ مقابلے میں چار صفر سے شکست دے کر کلکتہ فٹبال لیگ میں مسلسل تیسری جیت درج کی ۔اس جیت کی بدولت لیگ ٹیبل میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

محمڈن اسپو رٹنگ نے پاتھاچکرا کو 0۔4 گول سے روندا

author img

By

Published : Jul 18, 2023, 6:39 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع تاریخی فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ نے کلکتہ فٹبال لیگ 2023 کے پریمیر ڈویژن میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔لیگ کے اپنے اپنے تیسرے میچ میں محمڈن اسپورٹنگ نے حریف ٹیم پاتھا چکرا کو 0۔4 گول سے روند ڈالا۔

محمڈن اسپورٹنگ کے کھلاڑیوں نے میچ کی شروعات سے ہی حریف پر دباو بنانے کی بھر پور کوشش کی ۔کھیل کے 26 ویں منٹ پر ڈیوڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ایک صفر کی سبقت کے باوجود محمڈن اسپورٹنگ کو حریف پر مزید برتری حاصل نا ہو سکی۔

دوسری طرف حریف ٹیم پاتھا چکرا نے محتاط انداز میں کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے محمڈن اسپورٹنگ کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیا۔پاتھاچکرا کی تمام تر کوشش کے باجوود پہلے ہاف میں اسکور برابر نا ہوسکا۔پہلے ہاف میچ کا اسکور 0۔1 رہا۔

دوسرے ہاف میں سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پر دباو بنانے میں کچھ حد تک کامیاب رہی ۔ کھیل کے 61 ویں منٹ پر بکاش سنگھ نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کی سبقت کو 0۔2 کردیا۔دوصفر برتری حاصل ہونے کے بعد محمڈن اسپورٹنگ نے جارحانہ کھیل کامظاہرہ جاری رکھتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:Mohammadan Sporting ڈیوڈ کا فیصلہ کن گول، محمڈن اسپورٹنگ کی جیت

کھیل کے 84 ویں منٹ پر بینسٹن بریٹو نے گول کرکے محمڈن اسپو رٹنگ کو 0۔3 سے آگے کردیا،پانچ منٹ بعد ہی محمڈن اسپورٹنگ نے سجیت سنگھ کے گول کی بدولت 0۔4 کی ناقابل تسخیر برتری کے ساتھ حریف ٹیم کو آوٹ کلاس کردیا۔کھیل کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ 0۔4 سے میچ جیت کر کلکتہ فٹبال لیگ میں مسلسل تیسری جیت درج کرنے میں کامیاب رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.