کولکاتہ فٹبال لیگ 2021 کی فیورٹ ٹیم اور دفاعی چیمپئن پیرلیس ایس سی کو آیرین کلب کے خلاف بغیر کسی گول (0-0 ) کے ڈرا کھیلنے کے سبب پوائنٹ ضائع کرنا پڑا۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع موہن بگان گراؤنڈ میں کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے پریمیر ڈویژن گروپ اے میں پیرلیس ایس سی کا آیرین کلب سے مقابلہ ہوا۔
پیرلیس ایس سی اور آیرین کلب کی ٹیمیں جیت کے حصول کے لئے موہن بگان گراؤنڈ میں آج آمنے سامنے ہوئیں۔ دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنانے کی کوشش کی اور ایک دوسرے پر پے در پے حملے کیے۔ کھیل کے پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان برتری کی جنگ جاری رہی لیکن اس میں کسی کو کامیابی نہیں ملی۔دوسرے ہاف میں بھی پیرلیس ایس سی اور آیرین کلب کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
یہ بھی پڑھیں:کلکتہ فٹبال لیگ 2021: کلکتہ کسٹم کی ٹالی گنج اگرامی پر شاندار جیت
دونوں ٹیمیں کسی بھی قیمت پر کھیل کے میدان میں ایک دوسرے کے لئے ایک انچ زمین چھوڑنے کے لئے تیار نہیں تھیں۔ پیرلیس ایس سی کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن بدقسمتی سے وہ حریف ٹیم پر سبقت نہ بنا سکی۔
دوسری طرف آیرین کلب کی جانب سے اچھا کھیل دیکھنے کو ملا لیکن وہ پیرلیس ایس سی کی مضبوط دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔ کھیل کے مقررہ وقت کےبعد انجوری ٹائم تک پیرلیس ایس سی اور آیرین کلب کے درمیان میچ میں سبقت بنانے کی جنگ جاری رہی مگر اس میں کسی کو کامیابی نہیں ملی اور میچ 0-0 سے ڈرا ہو گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔