ETV Bharat / state

کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کا خطابی مقابلہ آج - کلکتہ فٹبال لیگ 2021

شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع انٹرنیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں محمڈن اسپورٹنگ اور ریلوے ایف سی کے درمیان کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کا فائنل مقابلہ جمعرات کے روز کھیلا جائے گا۔

کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کا خطابی مقابلہ آج
کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کا خطابی مقابلہ آج
author img

By

Published : Nov 18, 2021, 1:59 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع انٹرنیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں محمڈن اسپورٹنگ اور ریلوے ایف سی کے درمیان کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کا خطابی معرکہ جمعرات کے روز کھیلا جائے گا۔ جس کو لے کر فٹبال کے دیوانے اپنے پسندیدہ کلب محمڈن اسپورٹنگ کو چمپیئن بنتے ہوئے دیکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔

محمڈن اسپورٹنگ نے رواں ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج کے خطابی مقابلے میں جگہ بنائی ہے، گزشتہ چالیس برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب ملی ادارہ محمڈن اسپورٹنگ کلکتہ فٹبال لیگ جیتنے سے محض ایک قدم دور ہے، جبکہ ریلوے ایف سی کی ٹیم کے لئے بھی یہ خطاب جیتنے کا پہلا موقع ہے۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے فائنل میچ سے قبل ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے محمڈن اسپورٹنگ کے پرستاروں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ چالیس سال بعد کلکتہ فٹبال لیگ کا یہ خطاب جیتنے کا سنہرا موقع ہے، اسے کسی بھی بھی قیمت پر گنوایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم مضبوط اور مستحکم ہے۔ فائنل میچ میں محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم حریف ٹیم کو پانچ گول سے شکست دے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.