ETV Bharat / state

اے ٹی کے موہن بگان اور ایس سی ایسٹ بنگال نے، نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا - فیصلے پر ناراضگی کا اظہار

انڈین فٹبال ایسوسی ایشن (مغربی بنگال ) نے اے ٹی کے موہن بگان اور ایس سی ایسٹ بنگال کے کلکتہ فٹبال لیگ 2021 نہ کھیلنے کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

اے ٹی کے موہن بگان اور ایس سی ایسٹ بنگال نے، نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 10:51 PM IST

انڈین فٹبال ایسوسی ایشن (مغربی بنگال ) نے اے ٹی کے موہن بگان اور ایس سی ایسٹ بنگال کے کلکتہ فٹبال لیگ 2021 نہ کھیلنے کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

کلکتہ فٹبال لیگ 2021 سے اے ٹی کے موہن بگان اور ایس سی ایسٹ بنگال نے اپنا اپنا نام واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ انڈین فٹبال ایسوسی ایشن (مغربی بنگال ) نے اے ٹی کے موہن بگان اور ایس سی ایسٹ بنگال کے کلکتہ فٹبال لیگ 2021 نہ کھیلنے کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

انڈین فٹبال ایسوسی ایشن (مغربی بنگال) نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کولکاتا فٹبال کے دونوں تاریخی کلبز موہن بگان اور ایسٹ بنگال کے سی پی آر بلاک کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق انڈین فٹبال ایسوسی ایشن (مغربی بنگال) نے کہا کہ کلکتہ فٹبال لیگ دنیائے فٹبال کی تاریخ کے قدیم ترین ٹورنامنٹ میں سے ایک ہے۔ اس کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Tokyo Paralympics: سُمیت انتِل نے جیتا گولڈ میڈل

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے تمام کلبوں کو میٹنگ میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔ اس وقت دونوں کلبز نے اپنی اپنی ٹیموں کو ٹورنامنٹ میں اتارنے کی بات کہی تھی۔ لیکن پہلے ایسٹ بنگال اس کے بعد اے ٹی کے موہن بگان نے شیڈول کے مطابق میچ کے لئے اپنی اپنی ٹیموں کو میدان میں اتارنے سے انکار کر دیا۔ دونوں کلبز کے لیگ نہ کھیلنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔

اے ٹی کے موہن بگان اور ایس سی ایسٹ بنگال نے انڈین فٹبال ایسوسی ایشن (مغربی بنگال) کی ناراضگی دور کرنے کے لئے ریاستی فٹبال ادارے کے ساتھ میٹنگ کی لیکن رواں کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کھیلنے اور نہ کھیلنے سے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.