ETV Bharat / state

محمڈن اسپورٹنگ کا میچ ڈرا - سدھرن سمیتی

ایک ۔ صفر سے پچھڑنے کے باوجود دس کھلاڑیوں پر مشتمل محمڈن اسپورٹنگ ٹیم، سدھرن سمیتی کو ایک ایک کی برابری پرروک کر شکست ٹالنے میں کامیاب رہی۔

محمڈن اسپورٹنگ کا میچ ڈرا
author img

By

Published : Aug 19, 2019, 11:17 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 2:16 PM IST

محمڈن کے گراؤنڈ میں کلکتہ فٹبال لیگ پریمیئر ڈویژن اے میں محمڈن اسپو رٹنگ اور سدھرن سمیتی کے درمیان کھیلے گیے میچ میں میزبان کو سخت آزمائش سے گزرنا پڑا۔

میزبان ٹیم محمڈن اسپو رٹنگ نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا اور گول کرنے کی کوشش کی۔ مہمان ٹیم سدھرن سمیتی کی ٹیم میچ میں واپس آئی اور جوابی حملہ کیا۔

کھیل کے 18 ویں منٹ پر کالواوگبا نے فیصل کے کراس پر ہیڈ کے ذریعہ گول کرکے سدھرن سمیتی کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔ پہلے ہاف کے اختتام تک محمڈن اسپو رٹنگ کی ٹیم اسکور برابر کرنے میں ناکام رہی۔

دوسر ے ہاف میں سدھرن سمیتی اور محمڈن اسپو رٹنگ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہو ا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے پے درپے حملے دیکھنے کوملے۔

محمڈن اسپو رٹنگ کے کھلاڑی جارحانہ کھیل کامظاہرہ کیا اور حریف پر پے درپے حملے کیے لیکن انگنت مواقع کے باوجود اسکور برابرنہ ہو سکا۔

کھیل کے انجوری ٹائم غیر ملکی فٹبالر آرتھر کوسائی نےزناٹے دارشاٹ کے ذریعہ گول کرکے نہ صرف محمڈن اسپو رٹنگ کو برابری لا کھڑاکردیا بلکہ اپنی ٹیم کی یقینی شکست کو بھی ٹال دیا۔

میچ کے اختتام پر شیدائیوں نے سیاہ سفیدجرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کے ناقص کھیل پر ٹیم اور کوچ کے خلاف نعرہ بازی کی ۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 2:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.