ETV Bharat / state

'خلافت کمیٹی نے جنگ آزادی میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا'

author img

By

Published : Jun 28, 2021, 11:22 AM IST

ریاستی کابینہ وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ خلافت کمیٹی کی مجلس عامہ تشکیل پائی ہے اور توقع کے مطابق بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے تھوڑا وقت چاہیے۔

cabinet minister javed ahmed kha
cabinet minister javed ahmed kha

مغربی بنگال کے کابینہ وزیر جاوید احمد خان نے تاریخی خلافت کمیٹی کے صدر منتخب ہونے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ریاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ خلافت کمیٹی تعارف کا محتاج نہیں ہے، اس تاریخی ادارہ خلافت کمیٹی کا تعمیراتی کام اکتوبر 1919 سے آج تک جاری ہے اور مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

خلافت کمیٹی (کلکتہ) کے نومنتخب صدر اور وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ اس ادارے نے بھارت کی جنگ آزادی میں جو رول ادا کیا وہ قابل تعریف اور ناقابل فراموش ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلافت کمیٹی کے تمام قائد کا ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہی ہے واحد مقصد تھا.

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے خلافت کمیٹی کے نو منتخب صدر جاوید احمد خان نے کہا کہ خلافت کمیٹی کی مجلس عامہ تشکیل پائی ہے، جو وقت کی ضرورت تھی۔

cabinet minister javed ahmed kha

انہوں نے کہا کہ ایک دن میں کچھ نہیں ہوتا ہے۔ کمیٹی کی آج پہلی پریس کانفرنس تھی، پہلے پریس کانفرنس کے دوران ایسی کوئی بات نہیں کہی گئی ہے جس کا بعد میں جواب دینے میں ہچکچاہٹ کا سامنا کرنا پڑے۔

ریاستی کابینہ وزیر جاوید احمد خان کا کہنا ہے کہ برسوں سے یہ ایک متحرک کمیٹی ہے اور مستقبل میں رہے گی لیکن اس کے لئے تھوڑا وقت چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی نے نہ صرف ملک کی آزادی اور ترقی بلکہ قومی یکجہتی میں بھی اہم رول ادا کیا۔ مغربی بنگال میں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں اس میں بھی خلافت کمیٹی کا اہم رول رہا ہے۔

ریاستی وزیر جاوید احمد خان کے مطابق خلافت کمیٹی ہی عید اور عیدالاضحٰی میں ریڈ روڈ پر نماز کے اہتمام کرتی ہے لیکن موجودہ صورتحال اس کی اجازت نہیں دیتی ہے۔ اس کے باوجود ہم اس لئے آپس میں بات چیت کریں گے اور مغربی بنگال حکومت کی تمام ہدیت پر عمل کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.