ETV Bharat / state

سی اے اے پر بہت جلد عمل آوری ہوگی: نڈا - سی اے اے پر بہت جلد عمل آوری ہوگی: نڈا

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بنگال کے دورے پر ہیں۔سلی گوڑی میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران انہوں سی اے اے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کا اثر ختم ہوتے ہی سی اے اے کو نافذ کیا جائے گا۔

CAA delayed by Covid, implementation soon: JP Nadda
سی اے اے پر بہت جلد عمل آوری ہوگی: نڈا
author img

By

Published : Oct 20, 2020, 3:12 AM IST

Updated : Oct 20, 2020, 4:18 AM IST

بی جے پی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ ’کورونا وبا کے سبب شہریت ترمیمی قانون 2019 کے نفاذ میں تاخیر ہوئی ہے۔

بی جے پی صدر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’سی اے اے کو وبا کی وجہ سے موخر کیا گیا جبکہ بہت جلد اس قانون کو روبہ عمل لایا جائے گا۔

جے پی نڈا، شمالی بنگال کے بعض گروپس کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت پر تقسیم کرو اور حکومت کورو، کی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے سی اے اے کو فائدہ مند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قانون کو پارلیمنٹ میں منظور کیا گیا اور اس کو بہت جلد روبہ عمل لایا جائے گا۔

بی جے پی کے قومی صدر مغربی بنگال کے سب بڑے تہوار درگا پوجا کے موقع پر سلی گوڑی پہنچے جبکہ انہوں نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں بھی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے اور وزیراعظم مودی سب کا ساتھ سب کا وکاس کی بات کرتے ہیں لیکن ممتا حکومت حکومت لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے۔ انہوں نے گورکھا طبقے کے مسائل حل کرنے کا بھی تیقن دیا۔

جے پی نڈا نے اپنے دورہ کے دوران ترنمول کانگریس کی حکومت کو ریاست سے اکھاڑ پھینکنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد سی اے اے کو نافذ کیا جائے گا اور تمام اہل لوگوں کو شہریت دی جائے گی۔

Last Updated : Oct 20, 2020, 4:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.