مغربی بنگال میں ندیا کے شانتی پور کے دورے پر آئے مرکزی وزیر سنجیو بالیان نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت محض چند مہینوں کی مہمان ہے۔ بعد اس کے ممتا بنرجی کی حکومت کا خاتمہ ہو گا اور بی جے پی حکومت بنا کر نئی تاریخ رقم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگلے سال 27 مئی کو ریاست میں بی جے پی کی حکومت بننے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو نافذ کیا جائے گا۔
سنجیو بالیان نے کہا کہ بی جے پی کے حامیوں کے لیے دوہری خوشی ہوگی۔ بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد ریاست میں مخالفت کرنے والے نہیں رہیں گے۔ اس سچائی کو ابھی ہی تسلیم کرنے میں بھلائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام ممتا بنرجی کی حکومت کے ساتھ نہیں ہے۔ اسی وجہ سے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں اٹھارہ سیٹوں پر بی جے پی کو تاریخی کامیابی حاصل ہوئی تھی۔
ممتا بنرجی حکومت مرکز کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو نافذ ہونے نہیں دے رہی ہے۔ اس سے عوام کو غیر معمولی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مرکزی وزیر نےکہا کہ 'صرف میرے ڈپارٹمنٹ سے ریاست کے فیشری انڈسٹری کو بیس ہزار کروڑ روپے ملے ہیں لیکن ریاستی حکومت نے اس کے لیے کوئی پروجیکٹ اب تک نہیں بھیجا ہے۔