الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق ان چاروں سیٹوں کے لیے نوٹیفکیشن 30 نومبر کوجاری کیا جائے گا اور پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 6 نومبر ہوگی۔
پرچۂ نامزدگی کی جانچ کی آخری تاریخ سات نومبر ہوگی اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ 11 نومبر ہوگی۔ پولنگ 25 نومبر کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 28 نومبر کو ہوگی۔
انتخابی عمل 30 نومبر کو مکمل ہوجائے گا۔ مغربی بنگال میں کریم پور، کھڑگ پور اور کالی گنج محفوظ سیٹ پر الیکشن ہوں گے جبکہ اتراکھنڈ کی پتھورا گڑھ سیٹ پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔