کولکاتا: سنھبیدان بچاؤ منچ کے رکن اور جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال کے صدر مولانا عبدالرفیق نے کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوپور شرما کے خلاف قانونی کارروائی جلد از جلد کی جائے۔ مولانا عبدالرفیق نے کہا کہ ملک میں جو بلڈوزر کی سیاست کی جا رہی ہے جس کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ حکومت کا کام گھر بنانا ہوتا ہے گھر توڑنا نہیں لیکن بی جے پی کی یوگی حکومت گھر توڑ رہی ہے ملک میں قانون ہے عدالتیں ہیں لیکن ان سب کو بالائے طاق رکھ کر کارروائی کی جا رہی ہے، اسے فورا بند کیا جائے۔
مکتی بندی کمیٹی کے ریاستی صدر چھوٹن داس نے کہا کہ کچھ لوگ ملک کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں تاکہ پورا ملک اسی میں الجھا رہے جب کہ ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ اس سے توجہ مبذول کرانے کے لیے یہ سب کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ابھی جو لوگوں کے مکانات پر بلڈوزر چلائے جا رہے ہیں اصل میں وہ ہمارے ملک و دستور پر حملہ کر رہے ہیں۔ ان کو ملک کے دستور سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ ملک کے دستور میں ایسا کوئی قانون نہیں ہے کہ جس کے تحت کسی ملزم کا جرم ثابت بھی نہ ہوا ہو اور اس کے مکان کو مسمار کر دیا جائے۔ یہ ہمارے ملک کے دستور کے بالکل خلاف ہے۔ یہ ملک کے دستور پر ملک کی یکجہتی پر حملہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Resolution Against Nupur Sharma: نپور شرما کے خلاف مغربی بنگال اسمبلی میں مذمتی قرارداد پاس