ETV Bharat / state

مغربی بنگال کی اسمبلی میں جمعہ کو بجٹ اجلاس

مغربی بنگال کے وزیرخزانہ امت مترا کی طعبیت ناساز ہونے کی وجہ سے بجٹ اجلاس کے پہلے دن بجٹ پیش نہیں ہو پائے گا۔

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 7:58 PM IST

مغربی بنگال: جمعہ کو ریاستی اسمبلی میں بجٹ اجلاس

مغربی بنگال کے ریاستی اسمبلی میں جمعہ کے روز بجٹ اجلاس شروع ہوگا، تاہم وزیرخزانہ امت مترا کی طعبیت ناساز ہونے کی وجہ سے جمعہ کو بجٹ پیش نہیں ہوگا بلکہ ان کی جگہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی بجٹ اجلاس کے پہلے دن اسمبلی کو جطاب کریں گی۔

ریاستی اسمبلی اسپیکر بمان بنرجی نے بجٹ سیشن کے لئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے آل پارٹی میٹنگ طلب کی۔ اس دوران انہوں نے بجٹ سیشن کے دوران تمام پارٹیوں کے رہنماؤں کو اسمبلی میں حاضر ہونے کی ہدایت دی۔

اسپیکر نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ کی غیر موجودگی میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اسمبلی کو خطاب کریں گی، اس کے بعد حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے بجٹ سیشن کے پہلے دن ہی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی تقریر کی مخالفت کی۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل بجٹ سیشن کے دوران وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرکے عام لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرنے کی کوشش کریں گی۔
مزید پڑھیں:

اظہار خیال کی آزادی پر بندھن نا قابل قبول: ممتا بنرجی

عبدالمنان نے کہا کہ اس سے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو فائدہ ہو سکتا ہے. اس پر اپوزیشن پارٹیوں کو اعتراض ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اسمبلی انتخابات کے مدنظر ریاستی عوام کے لئے انگنت ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کر سکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.