ETV Bharat / state

اسمگلروں کے حملے میں بی ایس ایف کا جوان زخمی - ریاست مغربی بنگال کے مرشد آباد

مرشد آباد کے رنین نکر میں واقع بھارت بنگلہ دیش سرحد پر اسمگلروں کے حملے میں بی ایس ایف کے جوان شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

اسمگلروں کے حملے میں بی ایس ایف کے جوان زخمی

author img

By

Published : Jan 20, 2021, 1:10 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے مرشد آباد کے رنین نکر میں واقع بھارت بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد پر اسمگلروں کے حملے میں بی ایس ایف کے کانسٹیبل شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ حادثہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب دھنی آباد میں بارڈر آؤٹ پوسٹ پر تعینات بی ایس ایف کے جوانوں نے سرحد کے قریب مشکوک افراد سے پوچھ گچھ شروع کی۔

اسمگلروں نے چیلنج کرنے والے جوانوں پر فائرنگ کر دی جس میں ایک جوان شدید طور زخمی ہو گئے۔

زخمی بی ایس ایف کے جوان کو پہلے بلاک ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں مرشد آباد میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:دھوپ گوڑی میں سڑک حادثے میں 13 لوگوں کی موت

بی ایس ایف ذرائع کے مطابق زخمی جوان کا نام مرمو برمن ہے، وہ بی ایس ایف میں کانسٹیبل کے عہدے پر فائز ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ بی ایس ایف نے بتایا کہ سرحد بنگلہ دیش سے آنے والے اسمگلروں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سرحد پر فوجی گشت بڑھا دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.