ETV Bharat / state

Bread Price مغربی بنگال میں 20 نومبر سے ایک بار پھر بریڈ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان - مغربی بنگال میں 20 نومبر

بیکری اونرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 20 نومبر سے مغربی بنگال میں پاو روٹی یعنی بریڈ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسی کے سبب روز مرہ کی زندگی میں استعمال ہونے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے سبب ہم پاو روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے لیے مجبور ہیں۔ Bread Price

مغربی بنگال میں 20 نومبر سے ایک بار پھر پاوروٹی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان

author img

By

Published : Oct 31, 2022, 12:36 PM IST

Updated : Oct 31, 2022, 12:48 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں 20 نومبر سے پاو روٹی یعنی بریڈ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ مغربی بنگال بیکری اونرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سکریٹری اور ترنمول کا نگریس کے رکن اسمبلی ادریس علی نے ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا۔ رکن اسمبلی ادریس علی نے کہاکہ ریاست میں 400 گرام پاو روٹی کی قیمت 28 روپے سے بڑھ کر 32 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 200 گرام روٹی کی قیمت 14 روپے سے بڑھ کر 16 روپے ہو جائے گی۔ دوسری جانب 100 گرام روٹی کی قیمت ساڑھے 7 روپے سے بڑھ کر ساڑھے 8 روپے ہو رہی ہے۔ 20 نومبر سے قیمتوں میں اضافہ کیاجائے گا۔ تاہم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سیکرٹری ادریس علی نے کہا کہ اس سے پہلے اضافی قیمت وصول نہیں کی جا سکتی۔ Bread Price Will Increase In West Bengal From 20th November

اس روز انہوں نے یہ بھی کہا کہ قیمت بڑھانے کا فیصلہ روٹی بنانے کے تمام خام مال کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہے، جس طرح آٹے اور گھی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔ قیمتوں میں اضافے کے علاوہ بیکری کی صنعت کو بھی بچانا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ مہنگائی کے سبب بیکری صنعت پوری طرح سے متاثر ہے۔اگر پاوروٹی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تو اس صنعت سے منسلک لوگ سڑکوں پر آجائیں گے۔اس کے لئے مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسی ذمہ دار ہو گی۔ ترنمول کانگریس کے رکن کاکہنا ہے کہ ہمیں پتہ ہے کہ عوام اس کا خمیازہ بھتگناپڑ سکتا ہے۔بیکری انڈسٹری کو بچانے کے لئے ہم اس روٹی کی قیمت بڑھانے پر مجبور ہیں۔ہم امید کرتے ہیں مغربی بنگال کے لوگ ہماری مجبوری کو سمجھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:PM Modi on Cable Bridge Accident موربی حادثہ پر جذباتی ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی

پچاس سے زیادہ سالوں سے ہم نے روٹی کی قیمت مقرر کی ہے اور مغربی بنگال کے لوگوں نے ہمارے فیصلے پر عمل کیا ہے۔ تنظیم کے سیکرٹری شیخ اسماعیل حسین نے کہا کہ تمام لوگوں کے مشورے کے بعد ہی پاورٹی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے ہماری صنعت بچ سکتی ہے۔اس سے پیشے سے منسلک لوگ اور مزدوروں کی حالت میں تھوڑی بہت بہتری آ سکتی ہے۔Bread Price Will Increase In West Bengal From 20th November

Last Updated : Oct 31, 2022, 12:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.