بہرام پور: مغربی بنگال کے مرشدآباد میں ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابو طاہر خان کی کار کی ٹکر سے لڑکے کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ آمتالہ-بہرام پور ریاستی شاہراہ پر نوڈا تھانہ کے پیپاڈیکھلی علاقے میں پیش آیا۔ ترنمول ایم پی ابو طاہر خان نے شدید زخمی بچے کو اپنی گاڑی کے ذریعہ مرشد آباد میڈیکل کالج میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ Boy Dies After Hiting By The Car Of TMC MP Abu Tahir Khan In Murshidabad
پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے بچے کا نام ہاشم سرکار ہے۔ ان کا گھر نوڈا تھانہ کے گنگادھری علاقے میں ہے۔ ابو طاہر خان نے کہا کہ بچہ سڑک پار کرتے ہوئے چلتی گاڑی سے ٹکرا گیا۔اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ ذرائع کے مطابق والدہ سیلف ہیلپ گروپ کی رکن ہیں۔ وہ دوپہر کو اپنے بیٹے کے ساتھ بینک میں رقم جمع کرانے آئی تھی۔ ہاشم سڑک پر کھیل رہا تھا جب کہ ماں بینک میں اپنا کام کر رہی تھی۔ اس وقت ایم پی ابو طاہر خان کی گاڑی بہرام پور کی طرف آرہی تھی۔ سڑک پار کرتے ہوئے ہاشم کو گاڑی نے ٹکر مار دی اور وہ سڑک پر گر گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Road Accident At Matia بشرہاٹ میں سڑک حادثہ، پانچ لوگوں کی موت
رکن پارلیمان نے زخمی بچے کو مرشد آباد میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا ۔ لیکن ہاشم علاج کے دوران دم توڑ گیا۔ مرشد آباد لوک سبھا کے رکن پارلیمان ابو طاہر خان نے کہا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے لڑکے کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ گھروالوں نے کسی کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے۔ اس کے باوجود پولیس نے سڑک حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ Boy Dies After Hiting By The Car Of TMC MP Abu Tahir Khan In Murshidabad