ETV Bharat / state

بی جے پی رکن پارلیمان کی رہاش گاہ کے سامنے فائرنگ اور بم بازی - BJP MP Arjun Singh's residence

ریاست مغربی بنگال کے بارک پور پارلیمانی حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کی رہائش گاہ کے باہر چند نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر بم پھینک دیا۔ بیرکپور پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کے بھتیجے پر جان لیوا حملہ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

سیاسی رہنما کی رہائش گاہ کے باہر بم پھینکا گیا
author img

By

Published : Jul 25, 2019, 12:48 PM IST

مغر بی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے میں تشدد کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔گزشتہ ڈھائی مہینوں سے جاری سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے اب تک نصف درجن سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان کی رہاش گاہ کے سامنے فائرنگ اور بم بازی

جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ علاقے میں واقع بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کے گھر کے سامنے نامعلوم شرپسندوں نے ان کے بھتیجے سورو سنگھ کو ہدف بنا کر فائرنگ اور بم بازی کی۔

شرپسندوں کے حملے میں سورو سنگھ بال بال بچ گیے۔ رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے جگتدل تھانے میں سورو سنگھ پر ہوئے جان لیوا حملے کی شکایت درج کرا ئی ۔

بیرکپور پولیس کمشنر راجیو کمار نے میڈیا کو بتایا کہ رکن پارلیمان کے گھر کے سامنے فا ئرنگ اور بم بازی ہوئی ہے ۔ شرپسندوں نے ان کے بھتیجے پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نامعلوم شرپسندوں کے خلاف شکایت درج کرا ئی گئ ہے۔کیس کی تفتیش جاری ہے۔ حملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش جا ری ہے۔

پولیس کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ شرپسندوں کی گرفتاری سے قبل اس کیس کے سلسلے میں واجح طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔

رکن پاررلیمان ارجن سنگھ نےکہا کہ انہیں اور ان کے بھتیجے کو جان سے مارنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔ شکایت درج کرا ئی گئی ہے لیکن مجھ ایسا نہیں لگتا ہے کہ اس کیس میں کسی گرفتاری عمل میں آ ئے گی۔

رکن پارلیمان کے بھتجے سورو سنگھ کا کہنا ہے کہ چار سے پانچ افراد پر مشتمل شرپسندوں کا گروہ نے حملہ کیا ہے۔ باشندوں کی وجہ سے میری جان بچ گئی ۔ حملے میں تمام لوگوں کی شناخت ہو چکی ہے۔ شرپسندوں کاتعلق حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سے ہے ۔

بھاٹ پاڑہ کے رکن اسمبلی پون سنگھ نے کہاکہ گھر کے سامنے فائرنگ اور بم بازی سےدہشت کا ماحول ہے۔ میں چاہتاہوں کہ حملے میں ملوث شرپسندوں کی جلد سے جلد گرفتاری عمل میں آ ئے ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.