ETV Bharat / state

Suspected Bomb Found on Railway Track: شمالی 24 پرگنہ کے ریلوے پٹری کے قریب بم دھماکہ، لوکل ٹرین خدمات گھنٹوں تک متاثر

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل اور کانکی نارہ ریلوے اسٹیشنوں کے قریب بم دھماکے سے دہشت پھیل گئی۔ اس واقعے کے سبب لوکل ٹرین خدمات گھنٹوں تک متاثر رہیں۔ Suspected Bomb Found on Railway Track at North 24 Parganas

author img

By

Published : Apr 9, 2022, 9:50 PM IST

ریلوے پٹری کے قریب بم دھماکہ، لوکل ٹرین خدمات گھنٹوں تک متاثر

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل اور کانکی نارہ ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ریلوے پٹری کے قریب بم دھماکے سے دہشت پھیل گئی۔ اس واقعے کے سبب سیالدہ مین جنکشن میں لوکل ٹرین خدمات چند گھنٹوں تک پوری طرح سے متاثر ہوئی۔ اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق جگتدل اور کانکی نارہ ریلوے اسٹیشنوں کے 28 اور 29 نمبر ریلوے گیٹ کے درمیان ریلوے پٹری کے قریب رکھے بیگ میں بم پھٹ گیا۔Suspected Bomb Found on Railway Track at North 24 Parganas

ریلوے پولیس اور جی آر پی کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ بم اسکواڈ کی ٹیم کو بھی جائے وقوع پر طلب کیا گیا۔ ریلوے پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے. بموں سے بھرے بیگ کو ریلوے ٹریک کے کنارے چھپا کر رکھا گیا تھا۔

ریلوے پولیس نے مزید کہا کہ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ تفتیش کے دوران احتیاطاً لوکل ٹرینوں کی خدمات چند منٹوں کے لئے معطل کر دی گئی تھی۔ ریلوے پروٹیکشن فورس اور جی آر پی کے اعلیٰ افسران جائے وقوع پر موجود ہیں اور یہ پتہ لگانے کی کوشش میں مصروف ہیں کہ ریلوے پٹری کے پاس کون اور کس مقصد سے بم چھپا کر رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Rail Services Affected in North 24 Parganas: شمالی 24 پرگنہ میں مزدوروں کے احتجاج سے ریل خدمات متاثر ہوئیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.