ETV Bharat / state

Bomb Explosion In Toilet بیت الخلا میں بم پھٹنے سے بارہ سالہ لڑکے کی موت

بنگاوں میں ایک بیت الخلا کے اندر بم پھٹنے سے ایک بچے کی موت ہوگئی۔ علاقے میں دھماکے کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی باشندوں نے اس معاملے میں شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

بیت الخلا میں بم پھٹنے سے 12 سال کا لڑکے کی موت

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 2:09 PM IST

شمالی24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بنگاوں میں بیت الخلامیں رکھا بم پھٹنے سے ایک 12 سالہ لڑکا شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ دھماکے کی آواز سن کر مقامی باشندے جائے وقوع پر پہنچنے تو لڑکے کو خون سے لت پت یایا۔ مقامی باشندوں کی مدد سے زخمی لڑکے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس واقعے کی اطلاع پا کر مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ بم ٹوائلٹ میں کیسے آیا۔ قیاس آرائی ہے کہ کسی نے بم کو بیت الخلا میں چھپا کر رکھا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق نوجوان کا خاندان سبھاش پلی علاقے میں کرائے پر رہ رہا تھا۔نوجوان صبح کے وقت علاقے کے ایک بیت الخلا میں گیا تھا۔ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اچانک ایک زوردار آواز سنی۔ پہلے تو انہوں نے سوچا کہ یہ فلیٹ ٹائر ہے۔ لیکن کچھ ہی دیر میں انہوں نے چیخنے کی آواز سنی۔ انہوں نے دوڑ کر دیکھا کہ لڑکا بیت الخلاء کے سامنے زخمی حالت میں پڑا ہے۔لوگوں نے اسے ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Surviving Family Recounted the Scene زندہ بچ جانے والے خاندان نے سنایا حادثے کا منظر کہا دوسری زندگی ملی

مقامی باشندوں نے کہاکہ اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کی جلد سے جلد گرفتاری ہونی چاہیئے۔پولیس کو یہ بھی پتہ لگانے کی ضرورت ہے کہ بیت الخلا میں بم کہاں سے آیا اور کس نے بم کو وہاں چھپا کر رکھا۔ پنچایت انتخابات کے شیڈول کا ابھی اعلان ہونا باقی ہے۔ لیکن اس دوران ریاست کے مختلف حصوں سے تازہ بم برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔ مالدہ، مرشد آباد، بیر بھوم، جنوبی 24 پرگنہ سے روزانہ تازہ بموں کی برآمد ہونے کی اطلاع مل رہی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.