ETV Bharat / state

Bomb Explosion in Murshidabad: ترنمول کانگریس کی پنچایت رکن سیمی بی بی کے مکان میں دھماکہ - پنچایت رکن سیمی بی بی کے مکان میں دھماکہ

مرشدآباد ضلع کے ڈومکل کے ایک نمبر پنچایت کی رکن سیمی بی بی کے مکان میں دھماکے سے سنسنی پھیل گئی۔ اس واقعے میں دو لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ Bomb Explosion in Murshidabad

ترنمول کانگریس کی پنچایت رکن سیمی بی بی کے مکان میں دھماکہ

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 1:12 PM IST

مرشدآباد: مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے ڈومکل کے پنپیا گاؤں کے ایک نمبر پنچایت کی رکن اور ترنمول کانگریس کی پنچایت رکن سیمی بی بی کے مکان میں دھماکے سے سنسنی پھیل گئی۔ پنچایت رکن کے مکان کے پیچھے کھٹال گھر میں دھماکے کے واقعے میں دو لوگ زخمی ہو گئے۔ انہیں مرشدآباد ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ Bomb Explosion at tmc panchayat member home in murshidabad

ذرائع کے مطابق سیمی بی بی نے کہا کہ 'وہ گھر کے اندر ہی تھی کہ مکان کے پیچھے سے زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی۔ چاروں طرف دھنواں دھنواں ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ کھٹال گھر میں بم کہاں سے آیا اور کس نے چھپا کر رکھا اس کے بارے میں انہیں کوئی معلومات نہیں ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرائے کے مکان میں دھماکہ، تین افراد زخمی

ایک نمبر دھولیاڑ گرام پنچایت کی پردھان انگوری بی بی نے کہا کہ 'دھماکے کی اطلاع ہے لیکن اس کے بارے میں زیادہ جانکاری نہیں ہے۔ اس لیے وہ واضح طور پر کچھ بھی کہہ نہیں سکتی ہیں۔ ڈومکل سی پی آئی ایم یونٹ کے صدر مستفیض الرحمن نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے گروہی تصادم کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے ترننول کانگریس کے رہنما ہی اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.