ETV Bharat / state

گراونڈ اسٹاف کے بیٹے کی لاش ایڈن گارڈن سے برآمد - مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا

کولکاتا میں واقع ایڈن گارڈ اسٹیڈیم میں آج کرکٹ ایسوسی ایشن کے گراونڈ استاف کے بیٹے کی لاش 14 تا15 نمبر بلاک کے قریب لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

گراونڈ اسٹاف کے بیٹھے کی لاش ایڈن گارڈن سے برآمد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 4:45 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع ایڈن گارڈ اسٹیڈیم میں آج کرکٹ ایسوسی ایشن کے گراونڈ استاف کے بیٹے کی 14 تا15 نمبر بلاک کے قریب لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ اسٹیڈیم میں لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

  • West Bengal | Body of a 21-year-old man, son of a ground worker, was found hanging in Eden Gardens stadium. A missing complaint was registered in Maidan PS on 17th December: Kolkata Police

    — ANI (@ANI) December 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ذرائع کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ایڈن گارڈن اسٹیڈیم کے 14 تا 15 کے درمیان واقع بلاک میں ایک نوجوان کی لاش پائی گئی۔ اسٹیڈیم کے دیگر ملازمین نے سی اے بی کو اس کی اطلاع دی۔کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے فورا میدان تھانے کو اس واقعے کی اطلاع دی۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ ابتدائی تفتیش کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔ پولیس نے کہاکہ نوجوان کی شناخت دھننجے باریک (21) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ اڈیشہ کے بھدرک کا رہنے والا ہے۔ چند روز قبل ہی نوجوان اڈیشہ سے کولکاتا آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ممتا بدھ کو مودی سے ملاقات کے دوران بنگال کے واجبات ادا کرنے کے لئے دباؤ ڈالیں گی

پولیس نے مزید بتایا کہ چند روز قبل یعنی 17 دسمبر کو اس کی گمشدگی کی میدان تھانے میں رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ رپورٹ درج ہونے کے بعد پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی تھی۔ نوجوان اپنے والد گینش چند بارک اور چچا کے ساتھ کولکاتا آیا۔ پولیس یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ نوجوان نے خودکشی کی ہے یا پھر اس کی غیر فطری موت ہوئی ہے۔ دوسری طرف کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے اس معاملے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.