پولیس نے حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری،سنئیر بی جے پی رہنما راہل سنہا اور اور رکن پارلیمان اور اداکارہ لاکیٹ چٹرجی کو گرفتار کرلیا ہے۔ بی جے پی کےریاستی صدر سوکنتا مجمدار ،رکن پارلیمان دلیپ گھوش اور رکن اسمبلی اگنی مترا پال نے اپنے رہنماوں کی رہائی کے لئے دھرنے پر بیٹھ گئے۔ BJP Supporters and Police clash In Kolkata
-
#WATCH | West Bengal: Police personnel in Kolkata thrash a BJP worker who had joined other members of the party in their call for a "Nabanna Chalo" march. pic.twitter.com/WxFmoCr212
— ANI (@ANI) September 13, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | West Bengal: Police personnel in Kolkata thrash a BJP worker who had joined other members of the party in their call for a "Nabanna Chalo" march. pic.twitter.com/WxFmoCr212
— ANI (@ANI) September 13, 2022#WATCH | West Bengal: Police personnel in Kolkata thrash a BJP worker who had joined other members of the party in their call for a "Nabanna Chalo" march. pic.twitter.com/WxFmoCr212
— ANI (@ANI) September 13, 2022
بی جے پی کی نبنو ابھیان (مہم)کے دوران بی جے پی کے حامیوں اورپولیس اہلکاروں کے درمیان زبردست جھڑپ میں متعدد افراد کے زضمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ نبنو ابھیان کے دوران پولیس نے حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں مغربی بنگال حکومت کے خلاف بی جے پی کی سیکرٹریٹ بلڈنگ نبنو گھیراو مہم کے دوران بی جے پی کے حامیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جم کرجھڑپ ہوئی۔ اس سے پورے معاملے میں افراتفری مچ گئی ۔
مغربی بنگال کی پولیس اور کولکاتا پولیس نے بی جے پی کی نبنو گھراو مہم کو ناکام بنانے کے لئے کولکاتا آنے والی تمام سڑکوں پر بند کردی تھی۔پولیس نے اس کے لئے تمام تر سیکیورٹی انتظامات کی بدولت بی جے پی کی مہم کو ناکام بنانے کی کوشش کی ۔
بی جے پی کے رکن اسمبلی اور حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے سترگاچھی سے دارالحکومت کولکاتا میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔پولیس نے شبھندو ادھیکاری کی اور ان کے حامیوں کی مہم کو ناکام بنا دی۔پولییس نے حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری کو حراست میں لے کرلال بازار پولیس ہیڈ کوارٹر لے گئی۔
دوسری طرف بی جے پی کے حامیوں نے پولیس بریکیڈ توڑنے کی ہر ممکن کوشش کی۔لیکن وہ مضبوط بریکیڈ کو توڑنے میں ناکام رہے ۔ پولیس نے حالات پرقابو پانے کے لئے کولکاتا کے تمام مین داخلہ پوائنٹ پر بریکیڈ لگا رکھی تھی۔پولیس نے حالات پر قابو بنانے کے لئے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Murder in Gaya گیا میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد پر حملہ، دو ہلاک
پولیس نے واٹر کینن اور آنسوگیس کی بدولت بی جے پی کے حامیوں کو بریکیڈ سے دور رکھنے کی کوشش کی ۔اس میں پولیس کو بڑی کامیابی بھی ملی ۔دوسری طرف بی جے پی کے رہنماوں نے پولیس پر ترنمول کانگریس کی قیادت والی مغربی بنگال کی حکومت کے اشارے پر کام کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے پولیس پر بی جے پی کے حامیوں پر لاٹھی چارج کرنے کا بھی الزام لگایا۔
پولیس نے کہاکہ بی جے پی کے رہنماوں اور حامیوں نے ڈیوٹی پر تیعنات پولیس اہلکاروں پر پتھروں ، اینٹوں اور بوتلوں سے حملہ کیا۔اس کے ساتھ ساتھ پولیس بوتھوں میں توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش کی ۔اس درمیان درجنوں لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے کہاکہ بی جے پی کی نبنو ابھیان (مہم) پوری طرح سے ناکام ہوچکی ہے۔بی جے پی اپنی ناکامی پرپردہ ڈالنے کے لئے غنڈہ گردی پراتر آئی ہے۔