مغربی بنگال میں تہواروں کے موسم کے درمیان سیاسی پارٹیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے.
ہوڑہ ضلع کے باگنان تھانہ علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر کے سامنے بیٹھے بی جے پی کے حامی کو گولی مار کر فرار ہو گئے. اس واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی.
بی جے پی کے زخمی حامی کو البیڑیا محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا. حالت بگڑنے پر انہیں میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں منتقل کیا گیا.
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالت کا جائزہ لیا اور تفتیش شروع کردی.
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کی شناخت کنگ کر مہادیو کے طورپر ہوئی ہے. وہ سیاسی جماعت بی جے پی سے منسلک ہیں.
پولیس نے مزیدت کہا کہ تفتیش جاری ہے لیکن اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے. اس معاملے میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے.
دوسری طرف بی جے پی کے رہنماو انوپم ملک کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ترنمول کانگریس حمایتی شرپسند گروہ ملوث ہیں.
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے حامی کو گولی مارنے والوں کی گرفتاری عمل میں نہیں آ جاتی ہے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا.
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ارونھو سین کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس پر عائد الزام بے بنیاد ہے.
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے گروہی تصادم کے دوران یہ واقع پیش آیا. ترنمول کانگریس کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے.
سیاسی کشیدگی کے سبب باگنان علاقے میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے.