کولکاتا:مغربی بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمان سوکنتا مجمدار نے ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کے مظاہرین کے سر پر گولی مارنے کے بیان کے خلاف بنکشال کورٹ میں مقدمہ درج کیا ہے۔BJP State President File Case Against TMC MP Abhishek Banerjee
اسی درمیان بی جے پی کے ریاستی صدراور رکن پارلیمان سوکنتا مجمدار نے ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کے مظاہرین کے سر پر گولی مارنے کے بیان کے خلاف بنکشال کورٹ میں مقدمہ درج کیا ہے۔ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر سوکنتا مجمدار آج دن میں بنکشال کورٹ پہنچے اور ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی کے متنازع بیان مظاہرین کے سر پر گولی مارنے کے خلاف مقدمہ دائر کیا اور ان کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔
بی جے پی کے ریاستی صدر سوکنتا مجمدار نے کہاکہ گزشتہ 18 ستمبر کو ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی ایک زخمی پولیس آفیسر کی عیادت کے لئے ایس ایس کے ایم جاتے ہیں اور میڈیا سے مخطاب ہو کر بی جے پی کے حامیوں کے سر پر گولی مارنے کی بات کرتے ہیں۔ میڈیا کے سامنے سرعام گولی مارنے کی بات کرتے ہیں اور وہاں موجود پولیس خاموش رہتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت جمہوری ملک ہے جہاں اس طرح کی بیان بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے اور انہیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے لیکن حیرت کی بات ہے کہ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔پولیس انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کئے جانے کے بعد ہم نے عدالت جانے کا فیصلہ کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:Campaign of Peace پیغام امن کو عام کرنے جماعت اسلامی کی دس روزہ مہم
واضح رہے کہ گزشتہ 14 ستمبر کو بی جے پی کی نبنو گھراو مہم کے دوران کولکاتا پولیس کے سنئیر آفیسر شدید طور پر زخمی ہو گئےتھے۔انہیں ایس ایس کے ایم ہسپتال میں داخل کرایاگیا تھا۔18 ستمبر کی شام ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اور پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ کولکاتا پولیس کے زخمی آفیسر کی جگہ اگر وہ ہوتے تو حملہ کرنے والے مظاہرین کے سر پر گولی مار دیتا ۔ابھیشیک بنرجی کے اس بیان کے بعد مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل مچ گئی تھی۔ BJP State President File Case Against TMC MP Abhishek Banerjee