مغربی بنگال میں بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی جیت کو تاریخی بتایا ہے اور کہا ہے کہ اب بنگال کی باری ہے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر کا کہنا ہے کہ 'بہار اسمبلی انتخابات جیت کر بھارتیہ جنتا پارٹی نے ثابت کر دیا کہ اپوزیشن پارٹیاں مقابلہ نہیں کر سکتی ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'بہار اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی نے کڑی محنت کی تھی۔ بہار کی عوام نے بھی جم کر ساتھ دیا ہے۔'
دلیپ گھوش کے مطابق 'عظیم اتحاد نے عوام کو گمراہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن کے تمام منصوبوں پر پانی پھیر دیا۔'
بی جے پی کے ریاستی صدر کا کہنا ہے کہ 'بی جے پی کے لئے یہ جیت کافی اہمیت رکھتی ہے۔ ایک طرف بی جے پی دوسری طرف تمام اپوزیشن پارٹیاں تھیں۔'
رکن پارلیمان نے کہا کہ 'بہار اور بنگال انتخابات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ بہار میں پر امن انتخابات ہوئے لیکن ممتا بنرجی بنگال میں پرامن انتخابات کرانے نہیں دیں گی۔'
انہوں نے کہا کہ 'مرکزی فورسز کی نگرانی میں مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کرایا جائے گا۔'
بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ 'تمام اعلی رہنما مغربی بنگال کو لے کر کافی فکر مند ہیں اور بہار کی طرح بنگال فتح کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔'
بی جے پی کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ 'ترنمول کانگریس خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ عوام ممتا بنرجی کے بجائے جے پی کی طرف امید کی نظروں سے دکھ رہے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'ریاستی وزیر شھبندو ادھکاری، رکن اسمبلی مہیر گھوش، رکن اسمبلی سجیت دیب ناتھ سمیت دس ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔'