ETV Bharat / state

جے پی نڈا کا مغربی بنگال دورہ آج

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 10:09 AM IST

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا آج یک روزہ دورے کے لیے ضلع بردوان آنے والے ہیں۔

جے پی نڈا آج مغربی بنگال آئیں گے
جے پی نڈا آج مغربی بنگال آئیں گے

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی تیاریاں زوروں پر جاری ہے۔اسی کے مدنظر بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا ایک دن کے دورے پر آج بردوان ضلع آئیں گے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس، کانگریس، لیفٹ فرنٹ اور اس کی سولہ حلیف جماعتیں اور بی جے پی اپنی اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا چکی ہیں۔

وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سمیت بی جے پی کے تمام اعلیٰ رہنماؤں کے مغربی بنگال کے دورے پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ ڈیڑھ مہینے کے دوران ملک کی دوسری ریاستوں سے بی جے پی کے تمام رہنما مغربی بنگال کے دورے پر آ چکے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان روشن ہے۔

ڈیڑھ مہینے کے دوران بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا ایک دن کے لئے مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے دورے پر آئیں گے۔اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے دورے کو سیاسی اعتبار سے کافی اہم مانا جا رہا ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ جے پی نڈا کے بردوان ضلع کے دورے کے دوران ترنمول کانگریس کے بیشتر رہنماؤں کے بی جے پی میں شامل ہونے کی امید ہے۔اس کے علاوہ جے پی نڈا ریاست کے تمام اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقات کرکے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا دن میں ایک مقامی باشندے کے گھر میں دن کا کھانا بھی کھائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.