مغربی بردوان: مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے چرولیا میں انگریزی تاریخ کے مطابق 24 مئی کو قاضی نذر اسلام کا یوم پیدائش ہے، لیکن چرولیا گاؤں کے لوگ 11 جیشتھیا یعنی بنگلہ تاریخ کے مطابق انقلابی شاعر کی یوم پیدائش مناتے ہیں۔بس کے تحت انقلابی شاعر کا یوم پیدائش اگلے جمعہ 26 مئی کو منایا جائے گا۔ آسنسول جنوب سے بی جے پی کی رکن اسمبلی اگنی مترا پال قاضی نذر الاسلام کے مزار پر حاضری دی اور شاعر کے مجسمے پر پھول چڑھائی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک دن پہلے ہی باغی شاعر کا جنم دن منانے کے لئے یہاں پہنچی لیکن افسوس کی بات ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی تیاری نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Mamata Kejriwal Meeting ممتا اور کجریوال کی ملاقات، مل کر بی جے پی کا مقابلہ کرنے کا عزم
انہوں نے خود اعتراف کیا کہ وہ مغربی بردوان کے اس گاؤں میں انگریزی کلینڈڑ کے مطابق شاعر کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرنے آئی تھی۔ لیکن آنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ ان کے جنم کے دن کے موقع پر کسی بھی طرح کا ئی کا انتظام نہیں ہے۔یہ سب دیکھ کر بہت افسوس ہوا لیکن کیا کیا جاسکتا ہے ۔انہوںنے ریاستی پر لاپرواہی کا الزام لگایا۔ انہوں نے چرولیا میں ڈانس اکاڈمی کے میوزیم کا بھی دورہ کیا۔ اگنی مترا پال وہاں شاعر کے مخطوطات، موسیقی کے آلات، کپڑے اور مختلف انعامات دیکھ کر بہت پرجوش تھے۔قاضی نذرالاسلام عالمی سطح کے انقلابی شاعر تھے لیکن انہیں وہ مقام نہیں ملا جس کا مستحق تھے۔