ETV Bharat / state

فارورڈ بلاک کے رہنما شفقت ملا سمیت بی جے پی کے پنچایت اراکین ترنمول کانگریس میں شامل - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

فارورڈ بلاک کے شفقت ملا سمیت بی جے پی کے پانچ پنچایت اراکین اپنی اپنی پارٹی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے.

فارورڈ بلاک کے رہنما شفقت ملا سمیت بی جے پی کے پنچایت اراکین ترنمول کانگریس میں شامل

author img

By

Published : Aug 22, 2021, 8:33 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے ہی بی جے پی، کانگریس اور لیفٹ فرنٹ کے ریاستی یونٹ کے رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے. بی جے پی کے ریاستی یونٹ کے رہنماؤں اور عہدیداروں کے پارٹی سے علاحدگی اختیار کرنے کے سلسلے میں مزید تیزی آگئی ہے. ریاست کے بیشتر اضلاع میں بی جے پی سمیت دوسری پارٹیوں کے رہنماؤں کے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کی خبریں عام ہیں.

کوچ بہار، مالدہ، شمالی دیناج پور، جنوبی 24 پرگنہ اور شمالی 24 پرگنہ سے سیاسی رہنماؤں کے بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کی اطلاع ہے. اسی درمیان ہوڑہ ضلع کے فارورڈ بلاک کے شفقت ملا سمیت بی جے پی کے پانچ پنچایت اراکین اپنی اپنی پارٹی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے.

رکن اسمبلی نرمل ماجھی کی نگرانی میں تمام پنچایت اراکین اور سیاسی کارکنان ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے.

رکن اسمبلی نرمل نے کہا کہ بی جے پی کا کھیل ختم ہونے والا ہے. جو لوگ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر گئے تھے وہ آہستہ آہستہ واپس آرہے ہیں.

واضح رہے کہ ہوڑہ ضلع کے بن بونی گرام پنچایت میں کل 24 نشستیں ہیں. گزشتہ پنچایت انتخابات میں بی جے پی نے 24 میں 14 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ ترنمول کانگریس کو نو اور فارورڈ بلاک کو ایک سیٹ پر کامیابی ملی تھی.

فارورڈ بلاک کے شفقت ملا سمیت بی جے پی کے اراکین کے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سیٹوں کی کل تعداد 16 ہوگئی ہے اور گرام پنچایت پر اس کا قبضہ ہوگیا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.