ETV Bharat / state

Dilip Ghosh Controversial Remark on Madarasa: دلیپ گھوش کا مدرسے پر متنازع بیان - جماعت المجاہدین بنگلہ دیش لنک پر دلیپ گھوش کا بیان

مدنی پور ضلع کے کھڑگپور سے بی جے پی کے رکن اور بی جے پی کے قومی نائب صدر دلیپ گھوش نے جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے مبینہ لنک مین کی گرفتاری کو لے کر بنگال کے مدرسے سے متعلق متنازع بیان بازی کی ہے۔ Dilip Ghosh Controversial Remark on Madarasa

دلیپ گھوش کا مدرسے پر متنازع بیان
author img

By

Published : Mar 18, 2022, 10:14 PM IST

مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے کھڑگپور سے بی جے پی کے رکن اور بی جے پی کے قومی نائب صدر پارلیمان دلیپ گھوش نے جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے مبینہ لنک مین کی گرفتاری کو لے کر بنگال کے مدرسے سے متعلق متنازع بیان دیا ہے۔ Dilip Ghosh Controversial Remark on Madarasa

بی جے پی رہنما دلیپ گھوش نے کہاکہ مغربی بنگال کے مدرسوں پر نظر رکھنے والا کوئی نہیں ہے، جس کی وجہ سے طلبہ مین اسٹریم سے بھٹک جاتے ہیں۔'

انہوں نے کہاکہ دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع ہوڑہ کے بانکڑا سے جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے مبینہ لنک مین کی گرفتاری کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے، یہ ایک سنگین مسئلہ ہے جس پر مباحثہ ہونا لازمی ہے۔'

ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں ممنوعہ انتہا پسند تنظیموں کے سرگرم ہونے کی اطلاع موصول ہوتی ہے۔ مختلف تنظیموں سے منسلک اراکین کی گرفتاری ہوئی ہے۔'

بی جے پی کے رہنما کے مطابق بانکڑا سے جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے لنک مین عامر الدین کی گرفتاری کا مطلب ہی ممنوعہ تنظیمیں سرگرم ہے. ان کی سرگرمی پر قابو پانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے ہیں.

واضح رہے کہ گزشتہ منگل کے روز ہوڑہ ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ بانکڑا سے ایس ٹی ایف نے محمد عامرالدین نام کے ایک مدرسہ ٹیچر کو جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے مبینہ لنک کے لئے کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا. اس کے بعد سے ہی مغربی بنگال میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہے.

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.