مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول میونسپل کارپوریشن انتخابات 2022 کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آسنسول میونسپل کارپوریشن پر قبضہ جمانے کے لیے انتخابی میدان میں برتری کی جنگ جاری ہے۔
اسی درمیان بردوان ضلع کے کلٹی کے رام نگر علاقے میں پولیس نے Dilip Ghosh Accuse Police to Interupt Campaigning بی جے پی کے قومی نائب صدر دلیپ گھوش کو کورونا گائیڈ کی خلاف ورزی کرنے پر انتخابی مہم میں شرکت کرنے سے روک دیا۔
آسنسول میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 26 میں بی جے پی کے قومی نائب صدر دلیپ گھوش اپنے امیدوار کی حمایت میں تشہیری مہم میں حصہ لینے کے لیے پہنچے تھے۔
انہوں نے کہاکہ' آسنسول میونسپل کارپوریشن بی جے پی کا مضبوط گڑھ ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اس سے خوفزدہ ہے۔ اسی بنیاد پر پولیس کی مدد سے اپوزیشن کو دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
دوسری پولیس کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے کے رہنما کے ساتھ پچاس سے زائد لوگ تھے. کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر انہیں وارننگ دی گئی ہے. پولیس پر لگائے گئے تمام الزام بے بنیاد ہے۔
مزید پڑھیں: