ریاست مغربی بنگال کے بردوان ضلع میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے روڈ شو کی قیادت کرتے ہوئے ممتا بنرجی پر سخت نکتہ چینی کی ۔
مغربی بنگال میں رواں برس ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی انتخابی مہم کی شروعات روڈ شو سے کردی ہے۔
بلاک ٹاؤر سے کرزن روڈ تک جے پی نڈا نے روڈ شو کی قیادت کی جس میں بی جے پی کے ریاستی رہنماؤں نے شرکت کی۔
روڈ شو کے دوران جے پی نڈا نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو سخت ہدف تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ممتا دیدی اپنی پوری کوشش کرنے اور طاقت لگانے کے باوجود ترنمول کانگریس کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو کسی بھی قیمت پر بچا نہیں پائیں گی۔
انھوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس میں جتنے بھی بڑے رہنما تھے آج بی جے پی کا حصہ بن چکے ہیں۔
جن کی بدولت بنگال کے غریب عوام پر حکومت کرتی تھی وہ ان کا ساتھ چھوڑ کر جا چکے ہیں۔
بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا آج ایک دن کے دورے پر مغربی بنگال کے بردوان آئے اور ایک مندر میں پوجا کی۔
مزید پڑھیں:ممتا کاجانا اور بی جے پی کا آنا طےہے: جے پی نڈا
جے پی نڈا نے کٹوا میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ایک مٹھی چاول مہم کا آغاز کیا۔یہ مہم پندرہ دنوں تک جاری رہے گی۔
اس مہم کے تحت چالیس ہزار کسانوں کو بی جے پی کے ساتھ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
اس کے کسانوں کو خطاب کیاجے پی نڈا کے جلسے میں لوگوں کی بھیڑ امید سے بہت کم دیکھی گئی۔
بی جے پی کے ریاستی رہنماؤں کا دعویٰ تھا کہ 80 سے 90 ہزار لوگ آییں گے لیکن ایسا نہیں ہو سکا، بہت کم لوگ بی جے پی صدر کی تقریر سننے آئے تھے۔