بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے درگاپور پروجیکٹ لمیٹیڈ میں بھیانک دھماکے کی این آئی اے سے تفتیش کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سمترا خان کا کہنا ہے کہ ریاست کے مختلف اضلاع میں گزشتہ دو مہینوں کے دوران متعدد دھماکے ہوئے ہیں۔ ان دھماکوں کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ یہ تمام واقعات ایک دوسرے سے جڑنے کا شعبہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز درگاپور پروجیکٹ لمیٹیڈ میں بھیانک دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی تھی جبکہ دوسرے شخص کے دونوں پاوں اڑ گئے تھے۔