ETV Bharat / state

'ممتا حکومت کو عوام کی حمایت حاصل نہیں' - بنگال کی سیاسی خبریں

بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان ایک بار پھر ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ریاستی سطح پر تحریک چلانے کی دھمکی دی۔

'ممتا حکومت کو عوام کی حمایت حاصل نہیں'
'ممتا حکومت کو عوام کی حمایت حاصل نہیں'
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 1:24 PM IST

مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع کے بگنان تھانہ علاقے میں بی جے پی کے رہنما کا گولی مار کر قتل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بانکوڑہ ضلع کے وشنو پور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے روزانہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامیوں کا قتل کیا جا رہا ہے۔ قتل کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسا کر جیل بھیجا جا رہا ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ ممتابنرجی کی حکومت پولیس کی مدد سے بی جے پی کے رہنماوں کو ہدف بنا رہی ہے۔

'ممتا حکومت کو عوام کی حمایت حاصل نہیں'

بی جے پی کے رہنما کے قاتلوں کو جب تک گرفتاری عمل میں نہیں آ رہی ہے۔ اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پوری ریاست میں احتجاجی جلوس نکالے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی حکومت عوام سے نہیں بلکہ پولیس کی مدد سے چل رہی ہے۔ اس لیے ریاست کی موجودہ صورتحال پر پورے ملک میں بحث ہو رہی ہے۔

بی جے پی یوتھ مورچہ کے صدر سمترا خان کا کہنا ہے کہ اگلے چار سے پانچ مہینوں تک مغربی بنگال میں افراتفری کا عالم رہے گا .ممتا کی حکومت کا خاتمہ ہوتے ہی سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

مغربی بنگال میں تبدیلی کی لہر میں ممتابنرجی کی حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ بگنان میں بی جے پی کے رہنما کے قتل کے خلاف گزشتہ تین دنوں سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.