ETV Bharat / state

شھبند کے استعفی دیتے ہی ممتا کی حکومت اکثریت کھو دے گی - بنگال کی سیاست

بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ شھبندو ادھیکاری کے استعفی دیتے ہی ممتا بنرجی کی حکومت گر جائے گی۔

bjp MP says Mamata govt will fall if suvendu resign
شھبند کے استعفی دیتے ہی ممتا کی حکومت اکثریت کھو دے گی
author img

By

Published : Dec 6, 2020, 8:36 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24پرگنہ ضلع کے بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کو گرانے کے لیے زیادہ محنت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شھبندو ادھیکاری کی وجہ سے ہی ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت اقتدار میں ٹکی ہوئی ہے۔

یکے بعد دیگر ارکان اسمبلی ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ حکومت بہت جلد ہی اکثریت کھونے والی ہے۔ اس سے بی جے پی کا راستہ صاف ہو جائے گا۔

رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ شھبندو ادھیکاری سمیت دیگر رہنماوں نے پارٹی چھوڑنے کا من بنا لیا ہے۔ تمام ارکان اسمبلی بی جے پی کے رابطے میں ہیں۔

ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوں گے تو 2021 اسمبلی انتخابات سے چار مہینہ پہلے ہی ترنمول کانگریس اکثریت کھو دے گی۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور شھبندو ادھیکاری کے درمیان مہینوں سے تنازعہ چل رہا ہے۔

شھبندو ادھیکاری پہلے ہگلی ریور برس کمیشن کے چیئرمن کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

اس کے گزشتہ 27 نومبر کو شھبندو ادھیکاری نے وزارت ٹرانسپورٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

قیاس آرائی ہے کہ شھبندو ادھیکاری بہت جلد بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.