ETV Bharat / state

'بی جے پی توڑحوڑ کی سیاست میں یقین نہیں رکھتی'

لاکٹ چٹرجی کے مطابق 'ممتا باسو پہلے پہلے ہی بی جے پی سے رشتہ توڑ چکی تھیں۔ ان کے جانے سے بی جے پی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔'

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 9:08 PM IST

'بی جے پی توڑحوڑ کی سیاست میں یقین نہیں رکھتی'
'بی جے پی توڑحوڑ کی سیاست میں یقین نہیں رکھتی'

ریاست مغربی بنگال کے ضلع ہگلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے کہا ہے کہ 'بی جے پی توڑ جوڑ کی سیاست میں ذرا بھی یقین نہیں رکھتی ہے۔'

دراصل بی جے پی کے سابق قومی صدر اور موجودہ وزیر داخلہ امت شاہ کے دو روزہ دورہ مکمل کرکے واپس جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی بی جے پی میں دراڑ پڑنے کی اطلاع ہے۔

امت شاہ کے اگلے اسمبلی انتخابات میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ مغربی بنگال میں حکومت بنانے کے بیان کے بعد بی جے پی کی سابق خاتون ونگ کی نائب صدر ممتا باسو چکرورتی ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئی ہیں۔
وہیں اس معاملے پر بی جے پی کے رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ 'بی جے پی اپنی بدولت انتخابات جیتنے میں یقین رکھتی ہے۔ بی جے پی بلند حوصلوں کے ساتھ انتخابی میدان میں اترتی ہے تو پھر ہمیں توڑ جوڑ کی سیاست کرنے کی کیا ضرورت ہے۔'

رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ 'ممتا باسو چکرورتی کا پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔'

لاکٹ چٹرجی کے مطابق 'ممتا باسو پہلے پہلے ہی بی جے پی سے رشتہ توڑ چکی تھیں۔ ان کے جانے سے بی جے پی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔'

واضح رہے کہ 'ترنمول کانگریس بھون میں وزیرتعلیم ہارتھو چٹرجی اور وزیر شہری ترقیات فرہاد حکیم کی موجودگی میں بادوڑیا سے کانگریس کے رکن اسمبلی عبدالرشید غازی اور بی جے پی خاتون ونگ کی سابق نائب صدر ممتا باسو چکرورتی نے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔'
وہیں مانا جا رہا ہے ہ امت شاہ کے بنگال سے واپس جانے کے بعد بی جے پی کے لئے یہ پہلا جھٹکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.