مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران مغربی بنگال کے عوام کو مفت میں راشن دینے کا اعلان کیا۔اس اعلان کے تحت عوام تک مفت راشن پنہچانے کا کام شروع کیا گیا۔ لیکن مغربی بنگال میں سب کچھ الٹا دیکھنے کو ملا۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے مرکز کی جانب سے مفت دینے کے منصوبے کو اپنے نام کر لیا۔ لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران غریب عوام کو راشن دینے کے بجائے راشن ڈیلرز کو فائدہ پہنچایا گیا۔ بی جے پی کے رہنما نہیں بلکہ عام لوگ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو چاول،دال اور راشن چور کہتے ہیں۔ ہم تو صرف عوام کی باتوں کو منظرعام پر لانے کی کوشش کرتے ہیں۔
بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی تمام تر کوششوں کے سبب ملک میں ویکسینیشن کو ممکن بنایا گیا لیکن ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کہتی ہیں کہ ان کی حکومت نے عام لوگوں کے لئے ویکسین لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند دنوں کے بعد یہ پتہ چلے گا کہ چاول ،دال اور ترقیاتی منصوبوں کی طرح ویکسین پر بھی ترنمول کانگریس کے رہنما قبضہ کر لیں گے۔