ہگلی سے بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے ریاستی حکومت پر مڈڈے میل میں بدعنوانی کا الزام لگایا ۔ مغربی بنگال میں 18 سیٹیں حاصل کرنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان پارلیمان ممتا بنرجی کی حکومت پر انگنت الزامات لگا رہے ہیں۔ بی جے پی کے ارکان پارلیمان سڑکوں پر اترکر احتجاج کررہے ہیں جس سے عام لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ ریاست میں آ یئن نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے۔ حکمراں جماعت سے منسلک افراد کو جہاں موقع مل رہا ہے وہاں سے آمدنی کا راستہ نکال رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہگلی ضلع کے بیشتر پرائمری اسکولوں میں بڑے پیمانے پر مڈڈے میل کے نام پر بدعنوانی جاری ہے ۔ حکمراں جماعت سے منسلک رہنما مڈڈے میل کے نام پر موٹی موٹی رقم بنا رہے ہیں۔
لاکٹ چٹر جی کے مطابق مڈڈے میل کے لیے تمام چزیں مہیا کرائی جاتی ہے لیکن بچوں کو نم اور بھات (چاول ) دیا جا رہا ہے۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ مڈے میل میں کتنے بڑے پیمانے پربدعنوانی جاری ہے۔
رکن پارلیمان کے مطابق اسکول کے لیے روزانہ پانچ ہزار روپے اور پانچ ہزار انڈے فراہم کیے جاتے ہیں لیکن بچوں کو نمک اور بھات ملتا ہے۔ روازنہ چو پیسے آ تے ہیں وہ کہاں جاتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ڈی آ ئی سے اس سلسلے میں بات کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کسی بھی بولنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ انہیں سب کچھ پتہ ہونے کے باوجود حکمراں جماعت کے خلاف منہ کھولنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
بی جے پی رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ ڈی آ ئی کو اس سلسلے میں وضاحت کرنے کےلیے ایک ہفتے کی مہت دی گئی ہے ۔ اگر وہ مڈڈے میل کے سلسلے میں کچھ نہیں کرتے ہیں تو ضلع مجسٹریٹ سے شکایت کریں گے۔