ETV Bharat / state

بنگال میں بی جے پی کا 35سیٹوں پر نہیں بلکہ 25 سیٹوں پر جیت کا ہدف

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2024, 11:36 AM IST

MP Dilip Ghosh On Lok Sabha Election بی جے پی کے سنئیر اور رکن پارلیمان رہنما دلیپ گھوش نے کہا کہ ہم نے بنگال میں 25سیٹوں پر جیتنے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔گزشتہ سال پارٹی کو بنگال میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بنگال میں بی جے پی کا 35سیٹوں پر نہیں بلکہ25سیٹوں پر جیت کا ہدف

کولکاتا:ایک طرف جہاں ترنمول کانگریس اندرونی گروپ بندی کی شکار ہے وہیں بنگال بی جے پی میں بھی اندرونی اختلاف کھل کر سامنے آنے لگے ہیں ۔ایک طرف جہاں ریاستی صدر سوکانت مجمدار اور شوبھندو ادھیکاری نے بنگال میں لوک سبھا کی 35سیٹیں جیتنے کا ہدف مقرر کیا ہے وہیں سابق ریاستی صدر دلیپ گھوش بنگال میں 25سیٹوںپر جیتنے کی بات کررہے ہیں ۔

نئے سال کے پہلی صبح میں سیرو تفریح کے دوران میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے کہا کہ ہم نے بنگال میں 25سیٹوں پر جیتنے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔گزشتہ سال پارٹی کو بنگال میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔مجھے امید ہے کہ یہ نیا سال پارٹی کیلئے بہتر ہوگا اور ہم اپنی سیٹوں کی تعداد کو 18سے 25تک کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتےدلیپ گھوش اور بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا نے کلکتہ دورے کے دوران پارٹی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ میں تنظیمی صلاحیت کو بہتر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بنگال سے 35سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنی ہے۔اس کے بعد ےسے ہی بنگال بی جے پی کے لیڈران 35سیٹوں پر جیت کے دعویٰ کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:چار جنوری کو کانگریس انتخابی منشور پینل کی میٹنگ، ملکارجن کھرگے کریں گے صدارت

خیال رہے کہ دلیپ گھوش سے متعلق دعویٰ کیا جارہا تھا کہ انہیں اس مرتبہ مدنی پور کے بجائے ڈائمنڈ ہاربر سے امیدوار بنایا جائے گا۔مگر پارٹی کے اس تجویز وہ متفق نہیں ہیں ۔ اس لئے انہو ں نے اس طرح کا بیان دے کر پارٹی کو پیغام دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.