ETV Bharat / state

'ممتا حکومت کے زوال کا آغاز شمالی بنگال سے ہوگا' - رکن پارلیمان جیوتی موئے مہتو

بی جے پی کے رکن پارلیمان جیوتی موئے مہتو نے وزیراعلی ممتابنرجی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ شمالی بنگال سے ترنمول کانگریس کے زوال کا آغاز ہوگا۔

ممتا حکومت کے زوال کا آغاز شمالی بنگال سے ہوگا

author img

By

Published : Nov 5, 2020, 12:26 PM IST

امت شاہ کے ریاست بنگال کے دو روزہ دورے کے سبب سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

بانکوڑہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمان جیوتی موئے مہتو نے دعویٰ کیا ہے کہ امت شاہ دو دنوں کے دورے پر بنگال آئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امت شاہ کی شمالی بنگال میں گہری دلچسپی ہے، وہ اس سے پہلے بھی آچکے ہیں، لیکن اس مرتبہ ان کا دورہ بے حد اہم ہے۔

امت شاہ کے ریاست بنگال کے دو روزہ دورے کے سبب سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی

واضح رہے کہ اس سے قبل پرولیا میں بی جے پی کے تین حامیوں کا قتل کردیا گیا تھا۔ قتل کے خلاف احتجاجی جلوس کی قیادت کرنے کے لیے اس وقت کے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے شمالی بنگال کا دورہ کیا تھا، امت شاہ نے خود ہی کہا تھا کہ وہ پہلے شمالی بنگال جائیں گے اس کے بعد کولکاتا۔

خیال رہے کہ اگلے برس ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے ہی ترنمول کانگریس تبدیلی کی لہر میں گم ہو جائے گی۔

ممتا حکومت کے زوال کا آغاز شمالی بنگال سے ہوگا
ممتا حکومت کے زوال کا آغاز شمالی بنگال سے ہوگا

بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ ممتابنرجی کی حکومت کے خاتمے کا وقت بالکل قریب ہے، تاہم اس کی شروعات شمالی بنگال سے ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ امت شاہ دو دنوں کے دورے پر گزشتہ شب مغربی بنگال پہنچ چکے ہیں۔

دو روزہ دورے کے دوران امت شاہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش، جنرل سکریٹری شانتین بوس، مکل رائے سمیت ارکان پارلیمانی ضلع کے رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.