مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے تحت پانچ اضلاع کے 34 سیٹوں کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ووٹ ڈالنے کے بعد ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور امیدوار شوبھن دیب ناتھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دو مئی سے پہلے ہی انتخابات کے نتائج ممتا بنرجی کے حق میں آ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ترنمول کانگریس 2016 اسمبلی انتخابات کے مقابلے اس مرتبہ زیادہ سیٹز لے کر اقتدار میں آ رہی ہے۔
ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما کا کہنا ہے کہ چھٹویں مرحلے کی ووٹنگ کے دوران ہی ہمیں واضج اکثریت مل چکی تھی۔ ساتویں اور آٹھویں مرحلے میں ہمارے پاس اپنی سیٹوں کی تعداد بڑھانے کا موقع ہے انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نہ صرف بنگال بلکہ پورے ملک میں ایک آئیڈیل اور سیکولرزم کی علمبردار ہے۔
بنگال کے لوگ ان کو ہی دیکھ کر ووٹ کر رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ بی جے پی بنگال الیکشن ہار چکی ہے۔ ان کے رہنما باتوں سے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔
ساتویں مرحلے میں کولکاتا پورٹ سے وزیر فرہاد حکیم، بھوانی پور سے سنئیر رہنما اور وزیر شوبھن دیب ناتھ، سی پی آئی ایم کے فواد اور مغربی بنگال پردیش کانگریس کے نائب صدر محمد مختار جیسے ہیوی ویٹ رہنما اپنی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات 2021 کے تحت اعلان شدہ شیڈول کے مطابق 36 سیٹوں کے لئے ووٹنگ ہونی تھی لیکن مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج اور جنگی پور کے امیدواروں کی کورونا سے موت ہونے کی وجہ سے 34 سیٹوں پر ہی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چھ اضلاع کے 36 سیٹوں کی ووٹنگ کے لئے مرکزی فورسز کی 776 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے دوران بنگال کے 86 لاکھ ووٹرز 284 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے تحت کل 294 سیٹوں میں اب تک 223 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جا چکے۔