ETV Bharat / state

Suvendu Adhikari Criticises Mamata Banerjee: ممتابنرجی وزیراعلیٰ کم ترنمول کانگریس کی سربراہ کے طور پر زیادہ کام کرتی ہیں: شوبھندو ادھیکاری

حزب اختلاف کے رہنما شوبھندو ادھیکاری نے ممتابنرجی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ کم ترنمول کانگریس کی سربراہ کی حیثیت سے زیادہ کام کرتی ہیں۔Suvendu Adhikari Criticises Mamata Banerjee

ممتابنرجی وزیراعلیٰ کم ترنمول کانگریس کی سربراہ کے طور پر زیادہ کام کرتی ہیں: شوبھندو ادھیکاری

author img

By

Published : Apr 1, 2022, 9:57 PM IST

مغربی بنگال کے رامپور ہاٹ سانحہ کی سی بی آئی جانچ میں تیزی کے درمیان حکمراں جماعت ترنمول کانگریس Trinamool Congress اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان لفظی جنگ میں شدت آئی ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ٹی ایم سی اور بنگال کی اپوزیشن جماعت بی جے پی کے رہنما شوبھندو ادھیکاری کے درمیان جاری بیان بازی آخری دہلیز پر پہنچ چکی ہے۔ نندی گرام سے بی جے پی کے رکن اسمبلی حزب اختلاف کے رہنما شوبھندو ادھیکاری نے ممتابنرجی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ کم ترنمول کانگریس کی سربراہ کی حیثیت سے زیادہ کام کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے نہیں بلکہ کلکتہ ہائی کورٹ نے رامپور ہاٹ کے باگٹوی میں آٹھ لوگوں کو زندہ جلانے کے واقعے کی جانچ سی بی آئی کو سونپی ہے۔ یہ ایک آئینی فیصلہ ہے اس کی کوئی مخالفت نہیں کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ممتابنرجی خود ریاست کی وزیراعلیٰ ہیں اور خاتون اول ہونے کے باوجود عدالت کے سی بی آئی سے جانچ کرانے کے فیصلے پر بیان بازی کرتی ہیں۔ کبھی ترنمول کانگریس پارٹی میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بعد دوسری پوزیشن پر رہنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی شوبھندو ادھیکاری کے مطابق رامپور ہاٹ سانحہ ہوا ہے۔ اس بات پر کوئی پردہ ڈال نہیں سکتا ہے۔ تفتیش جاری ہے دو چار دنوں میں سچائی سامنے آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے دارجلنگ کے دورے پر جانے کے بعد علیحدہ ریاست گورکھا لینڈ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔ گورکھا اتنے ہی دنوں سے خاموش تھے لیکن وزیراعلیٰ کے وہاں پہنچتے ہی علیحدہ ریاست بنانے کا معاملہ ایک بار پھر سامنے آیا۔'

یہ بھی پڑھیں: West Bengal Assembly Clash Ruling and Opposition: مغربی بنگال اسمبلی میں حکمرا جماعت اور حرب اختلاف میں تصادم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.