مغربی بنگال کے شمالی 24پرگنہ ضلع کے بشیر ہاٹ کے ہنگل گنج میں بی جے پی کے رہنما اور پولنگ بوتھ انچارج کی موت کے بعد بشیر ہاٹ کے ہنگل گنج علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ جس کے بعد بی جے پی کے حامیوں نے حکمران جماعت ترنمول کانگریس پر قتل کا الزام لگایا ہے۔
ہسپتال سے ڈسچارج ہونے والے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ بی جے پی کے حامی کے قتل کی اطلاع مجھے ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کی اطلاع ملنے کے باوجود مجھے کوئی حیرت نہیں ہوئی کیونکہ ریاست میں بی جے پی کے رہنماوں کو ہدف نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کہا کہ گورنر اور وزیر داخلہ کو یہاں کی صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
دوسری طرف ترنمول کانگریس کے ضلع صدر نے کہا کہ بی جے پی کے گروہی تصادم میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے
انہوں نے کہا کہ الزام لگانے سے کیا ہوگا۔اس معاملے میں ترنمول کانگریس ملوث ہے اس کو ثابت کرنا پڑے گا.
وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے۔ اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ مغربی بنگال میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ ریاست کے گورنر جگدیپ دھنکر نے کئی مرتبہ ریاستی حکومت کو اس طرح کی تشدد پر قابو پانے کی ہدایت دی ہے۔