ETV Bharat / state

'عوام بی جے پی کو ووٹ دیں گے'

سینیئر رہنما کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ 'بنگال کے عوام غنڈہ گردی کو ختم کرنے کے لئے بی جے پی کو ووٹ دیں گے۔'

'ترنمول کانگریس سے تنگ آکر عوام بی جے پی کو ووٹ دے گی'

author img

By

Published : Nov 13, 2020, 8:06 PM IST

مغربی بنگال کے بی جے پی انجارچ کیلاش وجے ورگیہ نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ 'ریاست کی موجودہ صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اس کی ذمہ دار ہے۔'

سینیئر رہنما کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ 'بنگال کے عوام غنڈہ گردی کو ختم کرنے کے لئے بی جے پی کو ووٹ دیں گے۔'

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ 'ریاست کے تمام اضلاع میں سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس میں سب سے زیادہ بی جے پی کو نقصان ہو رہا ہے۔'

کیلاش وجے ورگیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ریاست میں بی جے پی کے 12 حامیوں کا قتل کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے حامیوں پر حملوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ حکومت یا پولیس ان حملوں پر قابو پانے کے لئے کچھ بھی نہیں کر رہی ہے۔'

بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ 'مغربی بنگال کے عوام حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے حامیوں کی غنڈہ گردی سے تنگ آ چکی ہے۔ بنگال کی عوام ترنمول کانگریس کی غنڈہ گردی کے خلاف ووٹ دے کر بی جے پی کو اقتدار میں لانے کا من بنا چکی ہے۔

بی جے پی کے رہنما کیلاش وجے ورگیہ کا کہنا ہے کہ 'بہار کے عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہو کر این ڈی اے کو اقتدار دوبارہ سونپا لیکن بنگال میں رواں ترنمول کانگریس کی غنڈہ گردی سے تنگ آ کر بی جے پی کو اقتدار میں لائےگی۔'

انہوں نے کہا کہ 'بنگال میں تبدیلی کی لہر میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت بکھر جائے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.