ETV Bharat / state

سینتن باسو نے ٹی ایم سی رہنما کی سخت نکتہ چینی - بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکرٹری سینتن باسو

ریاست مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔

bjp leader sayantan basu attack on  tmc leader abhishek banerjee
سینتن باسو نے ٹی ایم سی رہنما کی سخت نکتہ چینی
author img

By

Published : Jan 14, 2021, 6:43 PM IST

بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکرٹری سینتن باسو نے ٹی ایم سی کے سینیئر رہنما ابھیشیک بنرجی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے انہیں مشہور اسمگلر حاجی مستان سے تشبیہ دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ غنڈہ گردی کے معاملے میں ترنمول کانگریس کے رہنما حاجی مستان سے بھی نکل چکے ہیں۔

ریاست مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل ہی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہوگئی ہے۔

ریاست کی برسراقتدار جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ تمام دائرے عبور کر چکی ہے۔

جلپائے گوڑی میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکرٹری سینتن باسو نے کہا کہ ترنمول کانگریس اب ترنمول کانگریس نہیں رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے بیشتر رہنما بدعنوانی معاملے میں ملوث ہیں ان میں سب سے بڑا نام بھایی پو (بھتیجے) کا ہے۔

مزید پڑھیں:بنگال: مدرسہ ٹیچروں کی تقرری میں مسلمانوں کو نظرانداز کرنے کا الزام

بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ کسی زمانے میں حاجی مستان کا نام ہی کافی تھا لیکن وہ کوئلہ اسمگلنگ، جانوروں کے اسمگلنگ اور بالی (بالو) کے اسمگلنگ نہیں کرتے تھے لیکن ترنمول کانگریس کے رہنما تمام طرح کے اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے رہنما اب حاجی مستان سے کہیں آگے نکل چکے ہیں۔ ترنمول کانگریس کا وقت ختم ہو گیا ہے ۔

حاجی مستان ملک کے سب سے بڑے اسمگلر کا نام تھا۔ اب ابھیشیک بنرجی کا نام ابھیشیک مستان کر دینا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.