مغر بی بنگال بی جے پی کے سنیئر رہنما مکل رائے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کے اشارے پرانہیں جھوٹے الزام میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ بیرکپور پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے رکن پارلیمان کو ٹاگیٹ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں بے گناہ ہوں۔ اگر میر ے خلاف ٹھوس ثبوت رہتا تو کیا عدالت میرے حق میں کوئی فیصلہ سناتی۔ کولکاتا پولیس میرے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہے۔
مکل رائے نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی جان بوجھ کر مجھے اور بارکپور سے ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ کو ٹارگٹ کررہی ہیں چوں کہ انہیں معلوم ہیں اگر ہم دونوں کو گرفتار کرلیا گیا تو بنگال میں بی جے پی کی تنظیم کمزور ہوسکتی ہے۔
بی جے پی کے رہنما کامزید کہنا ہے کہ دہلی کی ایک خصوصی عدالت کے بعد کلکتہ ہائی کورٹ نے بھی میری گرفتاری روک لگانے کا حکم دیا ہے۔ قانون پر پورا بھروسہ ہے ۔
انوسٹی گیشن آفسیر نے کئی مرتبہ مکل رائے کو نوٹس جاری کرکے بڑا بازارپولس اسٹیشن میں پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔مکل رائے کے وکیل بکاش رنجن بھٹاچاریہ نے عدالت میں کہا کہ ان کے موکل مکل رائے 65سال کے ہوگئے ہیں،ان سے ان کی رہائش گاہ یا پھر ان کے رہائش گاہ کے قریب واقع رہائش گاہ کے پاس پوچھ تاچھ کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی2018 کو بڑابازار علاقے سے ایک شخص کے پاس سے 19 لاکھ 31 ہزار روپے نقد جبراً وصولی کیا تھا ۔گرفتار شخص کے فون کال کی فہرست سے مکل رائے کے نمبرات برآمد ہوئے تھے۔
بڑا بازار پولس اسٹیشن کی درخواست پر 29جولائی 2019کوسٹی کورٹ نے وارنٹ جاری کیا تھا۔بڑا بازار پولس نے الزام عاید کیا تھا کہ مکل رائے جانچ میں تعاون نہیں کررہے ہیں۔